میہڑ،باغی ٹی وی (منظورعلی جوئیہ کی رپورٹ )سیلاب متاثرین کا سیلاب کے پانی کی نکاسی اور راشن ٹینٹ نہ ملنے کے خلاف ایم پی اے میہڑ این اے میہڑ اور مختیار کارمیہڑ کے خلاف آفس کے سامنے احتجاجی مظاہر، دھرنا اور مختیار کار میہڑ کا پتلہ بھی نذرآتش کر کے سخت نعرے بازی کی گئی

تفصیلات کے مطابق سیلاب کو 4ماہ گزرنے کہ باوجود بھی سیلاب کے پانی کی نکاسی نہ ہوسکی اور سیلاب متاثرین کو راشن اور ٹینٹ نہ ملنے کے خلاف سیلاب متاثرین کا سکندر سوڈھر کی قیادت میں مختیار کار میہڑ کی آفس کے آگے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا اور ایم پی اے، ایم این اے اور مختیارکار میہڑ کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی اور مختیارکار میہڑ کا پتلہ بھی نذر آتش کیا گیا،سیلاب متاثرین نے کہاکہ ہم سخت سردی کہ باوجود بھی کھلے آسمان تلے بھوک اور بدحالی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، مگر ظالم حکمران 4ماہ گزرنے کہ باوجود بھی ابھی تک سیلاب کے پانی کی نکاسی کا کوئی بھی اقدامات نہیں کر رہے ہیں اور متاثرین کہ لئے ملنے والا راشن ٹینٹ اور دیگر ضروری سامان من پسندافراد کو دیا جارہاہے اور شہر میں فروخت کیاجارہاہے.مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہمارے مطالبات تسلیم کرکے ہمیں بھوک اور بدحالی کی زندگی سے بچایا جائے دوسری صورت میں پر امن احتجاج جاری رہیگا.

Shares:








