ڈی جی خان: سویڈن میں قرآن پاک کی توہین پر احتجاج ،علمائےکرام کی خطبہ جمعہ میں شدید الفاظ میں مذمت

ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی(نامہ نگارشہزادخان) سویڈن میں قرآن پاک کی توہین کیخلاف مرکزی جمعیت اہلحدیث کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں احتجاج، علماء کرام نے مساجد میں خطبہ جمعہ میں شدید الفاظ میں مذمت کی اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ سویڈن کے سفیر کو فی الفور ملک بدر کیا جائے سویڈن سے او آئی سی ممالک کی تنظیم کے ساتھ ملکر شدید الفاظ میں مذمت کےساتھ ساتھ نفرت کا اظہار کیا جائے،ضلعی امیر کی پریس کانفرنس
تفصیل کے مطابق سویڈن میں قرآن پاک کی توہین کیخلاف مرکزی جمعیت اہل حدیث ڈیرہ غازی کی جانب سے احتجاج اورشدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں خطباء کرام نے جمعہ المبارک کے اجتماعات میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ سویڈن کے سفیر کو فی الفور ملک بدر کیا جائے اور سویڈن سے او آئی سی ممالک کی تنظیم کے ساتھ ملکر شدید الفاظ میں مذمت کےساتھ ساتھ نفرت کا اظہار کیا جائے جمعہ المبارک کے اجتماعات میں خطباء آئمہ مساجد نے قرآن مجید کی توہین کرنے پرسویڈن کے خلاف قرار داد مذمت پیش کی جسکو عوام نے ہاتھ کھڑے کرکے سخت احتجاج کیساتھ تائید کی بعدازاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث ڈیرہ غازی خان قاری عبد الرحیم کلیم ،ناظم اعلی حافظ خالد محمود اظہر،نائب امیر حافظ احمد حسن ایڈوکیٹ ، ،تحصیل امیر مخدوم زاہد قریشی،تحصیل ناظم حاجی عبد المتین بھٹہ،ناظم نشرواشاعت فخرالزمان ،حاجی عبدالطیف سپل ،شکیل احمد،قاری عبدالجلیل کھوسہ نےکہا کہ مسلمان قرآن پاک سے اپنی جان مال اولاد سے زیادہ پیار کرتے ہیں تاقیامت قرآن پاک کے حفاظ محافظ رہیں گے انہوں نےکہا یہود وہنود ماضی میں بھی قرآن پاک کیخلاف سازش میں ناکام ہوچکے ہیں انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ سویڈن کے سفیر کو ملک بدر کریں

Leave a reply