میرپور ماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری)ڈہرکی میں17روز سے نجی پائپ لائن بچھانے والی کمپنی کے خلاف مقامی لوگ سراپا احتجاج
ڈہرکی ایک طرف مہنگائی تو دوسری جانب کاشتکاروں کی کاشت کا مبینہ لاکھوں کا نقصان کیا جانے لگا،ڈہرکی کے نواحی علاقے کھیروہی کے مکین گزشتہ 17روز سے نجی کمپنی کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے،مکینوں کاکہنا ہے کہ کمپنی بلا معاوضہ ہماری زمینوں سے پائپ لائن کراس کرنا چاہتی ہے، ہماری زرعی اراضی متاثر ہوئی ہے اور لاکھوں کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے،

مقامی لوگوں کاکہنا ہے کہ کمپنی ان علاقوں سے گیس اور تیل نکال رہی ہے،ان کی مشینری نے ہماری راستوں کو تباہ کردیا ہے،بڑی بڑی پائپ لائن جبری طور پرہماری زرعی زمین سے کراس کی جارہی ہیں جوکہ آنے والے دنوں میں زمینوں کو بنجربنا دے گی –

احتجاج کرنے والے مقامی لوگوں نے کہا کہ اگر قدرت نے ان علاقوں میں تیل دیا ہے ،گیس فراہم کی ہو تو کمپنی کو چاہئے کہ مکینوں کو بنیادی سہولیات فراہم کریں،اسپتال،اسکول،صاف پانی اور روزگار ہمارا بنیادی حق ہے کمپنی فراہم کرنے سے انکار کر رہی ہے۔اگر ہمارے جائز مطالبات نہیں مانے گئے تو کمپنی کے خلاف دما دم مست قلندر ہوگا-

Shares: