ٹھٹھہ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی)ٹھٹھہ اور سجاول دونوں اضلاع میں واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کیجانب سے واپڈا کی نجکاری اور دیگر مراعات نہ ملنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین ٹھٹہ اور سجاول دونوں اضلاع کیجانب سے پورے ملک کی طرح ٹھٹہ میں بھی واپڈا کی نجکاری کے خلاف ایک احتجاجی ریلی حیسکو آفس مکلی سے مین قومی شاہراھ تک نکالی گئی جہاں پر موجود واپڈا حیسکو کے سینکڑوں ملازمین نے مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا اس موقعہ پر مظاہرین نے واپڈا کی نجکاری نا منظور کے نعرے بھی لگائے اس موقع پر واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے ٹھٹہ اور سجاول دونوں اضلاع کے رہنماؤں وحید علی رند، منور تارو، امیر کھوسو، شیر زمان سہتو، رحمان خان، گلاب لنڈ اور دیگر نے خطاب کے دوران کہا کہ ہم لوگ اپنے رہنماء عبد الطیف نظامانی کی اپیل پر پورے ملک کی طرح ضلع ٹھٹہ میں بھی واپڈا کی نجکاری کے خلاف احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں اور انہوں کا کہنا ہے کہ حکومت نجکاری کرکے مزدور دشمن پالیسی پر عمل کررہی ہے اور یہ مزدوروں کا معاشی قتل عام ہے انہوں نے کہا کہ واپڈا میں ویسے ہی سہولیات کا فقدان ہے کوئی سیفٹی نہیں ہے نہ ہی کوئی سامان ہے اور نہ ہی گاڑیاں موجود ہیں پھر بھی ہمارے مزدور اپنی جان ہتھیلیوں پر رکھ کر دن رات کام کررہے ہیں اور مزید انہوں کا کہنا تھا کہ حکومت نجکاری کے اعلان کو فوری طور پر واپس لے اگر چوبیس گھنٹوں کے اندر واپڈا کی نجکاری کا فیصلہ واپس نہیں لیا گیا تو اسلام آباد میں دما دم مست قلندر ہوگا۔
Shares:








