ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)جمعیت طلباء اسلام کا تعلیمی اداروں میں میوزک ٹیچرز بھرتی کے خلاف احتجاج
تفصیل کے مطابق جمعیت طلباء اسلام ٹھٹھہ کی جانب سے تعلیمی اداروں میں میوزک ٹیچرز بھرتی کے خلاف احتجاج کیاگیااوربخاری مسجد سے ریلی بھی نکالی گئی، ضلعی صدر ولی بلوچ اور مولانا عبد الوھاب کی قیادت میں ریلی نکالی گئی ، کارکنوں نے پینا فلیکس اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ، کارکنوں نے صوبائی وزیر تعلیم اور میوزک ٹیچرز کی بھرتیوں کے خلاف نعرہ بازی کی.
Shares: