اسرائیلی فنکاروں، فلم سازوں، دانشوروں اور سابق سیاستدانوں نے اپنی ہی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے عالمی برادری سے اسرائیل پر سخت پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
احتجاج میں شریک افراد کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی سے روکا جائے اور عالمی برادری اسرائیلی فوج کو نہتے فلسطینیوں پر حملے روکنے پر مجبور کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل پر ایسی مفلوج کر دینے والی عالمی پابندیاں لگائی جائیں جو اس کو ظلم سے باز رکھ سکیں۔مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ اسرائیلی حکومت جان بوجھ کر فلسطینیوں کو بھوک سے مار رہی ہے اور لاکھوں فلسطینیوں کو زبردستی بے دخل کرنے کا منصوبہ بنا چکی ہے۔
ادھر غزہ میں امداد کی تلاش میں 12 کلومیٹر پیدل چلنے والا ایک فلسطینی بچہ اسرائیلی حملے میں شہید ہوگیا، واقعے پر ایک سابق امریکی فوجی نے بھی شدید ردعمل دیا اور عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے کی کوشش کی۔
علی امین گنڈا پور کی باجوڑ میں آپریشن کی تردید
عمران خان کے صاحبزادے قاسم کو باپ کی رہائی کے لیے امریکا سے امید
اسرائیلی فائرنگ سے خوراک کی تلاش میں مزید 52 فلسطینی شہید
حسن ابدال اور گجرات میں بارش سے حادثات، 8 افراد جاں بحق