ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)ٹھٹھہ کے علاقے دھابیجی بلال نگر میں زیادتی کے بعد قتل کیئے جانے والے لڑکے کے ورثاء کا قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف مین قومی شاہراھ پر دھرنا ٹائر جلاکر ٹریفک کی آمد و رفت معطل کردی۔
تفصیلات کے مطابق بلال نگر دھابیجی کے رہائشی 12 سالہ لڑکے حسیب راجپوت کو نامعلوم افراد نے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد دھابیجی ریلوے اسٹیشن کے قریب قتل کرکے پھینک دیا تھا جسکا مقدمہ دھابیجی تھانے میں درج کیا گیا تھا مگر پانچ دن گزر جانے کے باوجود بھی پولیس سفاک قاتلوں کا کوئی سراغ نہیں لگا سکی ،جس کی وجہ سے مجبوراً بیدردی سے قتل کئے جانے والے لڑکے کے ورثاء اہل محلہ اور دیگر نے دھابیجی کے نزدیک مین قومی شاہراہ پر دھرنا دیا اور ٹائر نظر آتش کرکے روڈ کو دونوں اطراف سے مکمل بلاک کر دیا گیا جسکے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور کراچی، ٹھٹھ، بدین، حیدرآباد، میر پور ساکرو، اور دیگر مقامات سے آنے جانے والی قومی شاہراہ کو بلاک کردیا گیا،مظاہرین نے پولیس کے خلاف سخت نعرے بازی بھی کی، مظاہرین نے آئی جی سندھ، ایس ایس پی ٹھٹھہ ودیگر بالا حکام سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ حسیب راجپوت کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے پھانسی کے پھندے پر لٹکایا جائے۔

Shares: