سرگودھا: تھانہ بھیرہ کے علاقہ میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ، تاجر پولیس کیخلاف سراپا احتجاج

سرگودھا ،باغی ٹی وی( ادریس نواز چدھڑ سے ) تھانہ بھیرہ کے علاقہ میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ۔ تاجر پولیس کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے

تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں تھانہ بھیرہ کے علاقہ میں بڑھتی ہوئی چوری و ڈکیتی کی وارداتوں نے شہریوں و تاجروں کا جینا محال کر دیا ۔ جس کے باعث تاجر پولیس کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے اور ہڑتال کر دی ۔

اس موقع پر تاجروں کا کہنا تھا کہ آئے روز تاجروں کو چور و ڈکیت لوٹ رہے ہیں، چند روز قبل بھی تاجر کی دکان سے ایک کروڑ 15 لاکھ روپے کے موبائل چوری ہو گئے ۔ لیکن تھانہ بھیرہ پولیس مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار نہیں کر پاتی ۔ پولیس چوروں و ڈکیتوں کو گرفتار کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے ۔

تاجروں کا مزید کہنا تھا کہ ہم ایسے حالات میں کیسے کاروبار کریں، آخر پولیس ملزمان کو گرفتار کیوں نہیں کر پا رہی ، تاجروں نے ڈی پی او سرگودھا اور آئی جی پنجاب سے بڑھتی ہوئی چوری و ڈکیتی کی وارداتوں پر سخت نوٹس لینے اور ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کر دیا اور کہا کہ اگر ملزمان کو جلد گرفتار نہ کیا گیا تو تاجر مزید ہڑتال کرنے پر مجبور ہوں گے ۔ اور احتجاج ملزمان کی گرفتاری تک جاری رہے گا ۔

جبکہ پولیس کا اپنےمؤقف میں کہنا تھا کہ مدعیان سے ایس ایچ او نے ملاقات کی ہے اور متعلقہ پولیس نے مدعیان کو جلد ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی بھی کروائی ہے.

Comments are closed.