امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سرکاری دورہ برطانیہ کے موقع پر وسطی لندن اور ونڈسر میں شدید احتجاج کیا گیا، جہاں مظاہرین نے ٹرمپ مخالف نعرے لگائے اور متنازع تصاویر و ویڈیوز دیواروں پر پروجیکٹ کیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ونڈسر قلعے کی دیوار پر پروجیکٹر کے ذریعے صدر ٹرمپ، شہزادہ اینڈریو اور جنسی جرائم میں ملوث جیفری ایپسٹین کی تصاویر و ویڈیوز دکھائی گئیں، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے اس اقدام کو "غیر مجاز پروجیکشن اور عوامی اشتعال انگیزی” قرار دیا۔ہزاروں افراد نے پورٹلینڈ پلیس سے پارلیمنٹ اسکوائر تک مارچ کیا۔مظاہرین نے ٹرمپ مخالف نعرے لگائے اور ان کے ماضی کے تعلقات پر سوالات اٹھائے۔
پروجیکشن میں شہزادہ اینڈریو کی وہ تصاویر بھی شامل تھیں جنہیں ماضی میں جنسی ہراسانی کے کیسز میں زیر بحث لایا جا چکا ہے۔صدر ٹرمپ اپنے دوسرے ریاستی دورے پر برطانیہ پہنچے، جہاں ونڈسر کیسل میں شاہ چارلس نے ان کا استقبال کرنا تھا۔ دورے کے دوران امریکہ اور برطانیہ کے درمیان سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے معاہدے متوقع ہیں، لیکن احتجاجی مظاہروں نے ان کے دورے کو سیاسی اور عوامی دباؤ کے ماحول میں گھیر لیا ہے۔
پاکستان اور آئی اے ای اے کے درمیان جوہری تعاون بڑھانے کا معاہدہ
ملک بھر میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر
سوئس ایئر لائنز کا طیارہ ٹیک آف کے دوران حادثے سے بال بال بچ گیا
صائم ایوب صفر پر آؤٹ، شاہد آفریدی کا ریکارڈ برابر
کشمیری حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بھٹ مرحوم کی زندگی پر ایک نظر