ننکانہ : سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی نے امت مسلمہ کے جذبات کو مجروح کیا ہے- اُم جَبران

ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی (احسان اللہ ایاز کی رپورٹ)پورے ملک کی طرح آج ننکانہ صاحب میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف پاکستان مرکزی مسلم لیگ ویمن ونگ کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا- جس میں طالبات و اساتذہ سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ -شرکاء نے ہاتھوں میں کتبے اور بینرز اٹھار کھے تھے جن پر قرآن پاک کی گستاخی کرنے والوں کے خلاف اور حرمت قرآن کے حوالے سے تحریریں درج تھیں- اس موقع پر ضلع ننکانہ میں پاکستان مرکزی مسلم ویمن لیگ کی صدر ام جبران نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی نے امت مسلمہ کے جذبات کو مجروح کیا ہے او آئی سی اور اقوام متحدہ و عالمی برادری سے کہا کہ سویڈن کے خلاف سختی سے پیش آئیں اور یہ واقعات انتہائی تشویشناک ہیں یورپی ممالک کو اس رجحان کو ختم کرنا چاہیے کیونکہ قرآن کریم اللہ کا کلام ہے اور ہر مسلمان اس الہامی کتاب کی دل و جان سے محبت کرتا ہے قرآن مجید کو جلانا آزادی اظہار رائے نہیں بلکہ کھلی دہشتگردی ہے جس کی ہر فورم پر مذمت ہونی چاہیے ،بلکہ ایسے واقعات کو عملاً روکا جانا چاہیے پاکستان کی حکومت حرمت قرآن کے مسئلے پر دیگر مسلم ممالک کو ساتھ ملاکر قائدانہ کردار ادا کرے۔ پاکستان اسلامی ممالک کو ساتھ لے کر چلنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اگر حکومت اس مسئلے میں کامیاب ہوگئی تو پوری قوم کو اپنے شانہ بشانہ پائیں گے-

Protest by MML Women Wing

Leave a reply