پنجاب رورل ہیلتھ ایمپلائرز ایسوسی ایشن،مستقل نہ کئے جانے کے خلاف پریس کلب ڈیرہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ
باغی ٹی وی : ڈیرہ غازیخان( شہزادخان نامہ نگار)پنجاب رورل ہیلتھ ایمپلائرز ایسوسی ایشن کے زیراہتمام مستقل نہ کئے جانے کے خلاف پریس کلب ڈیرہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ ، ٹریفک چوتک ریلی نکالی ،ہیلتھ سنٹروں میں کام کرنے والے میڈیکل آفیسرز،ڈسپنسر ز،پیرامیڈیکس اور کلاس فور کے ملازمین شامل تھے ،مظاہرے میں ےنگ ڈاکٹر ز کے عہدیداروں کی شرکت ،خیبر پختون خواہ میں عدالتی حکم پر ملازمین کو مستقل کیا گیا ،پنجاب میں بھی مستقل کیا جائے،تفصیلات کے مطابق پنجاب ہیلتھ فسیلٹیٹ منیجمنٹ کمپنی میں کام کرنے والے درجنوں ہیلتھ ملازمین نے پریس کلب ڈیرہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین میں خواتین ملازمین بھی شامل تھیں ،پریس کانفرنس کے بعد احتجاجی ریلی کے ملازمین سے صوبائی جنرل سیکرٹری محمد اصغر زہرانی اور عامر کریم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 18سال سے ہیلتھ ڈیپارنمنٹ میں کام کررہے ہیں ڈیرہ غازیخان کے مختلف ہیلتھ سنٹروں میں 600 کے قریب ملازمین کام کررہے ہیں ان کا مستقبل داو پر لگا ہواہے پنجاب میں ملازمین سے سوتیلی کا سلوک کیا جارہاہے جبکہ خیبر پختون خواہ میں عدالتی حکم پر ملازمین کو مستقل کردیا گیا ہے انہوںنے مطالبہ کیا کہ اگر پنجاب حکومت نے مستقلی کا نوٹیفیکیشن جاری نہ کیا تو تو ہزارو ں کنٹریکٹ ملازمین 10 اکتوبر کو پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنہ دیں گے اور یکم اکتوبر سے ہیلتھ فسیلٹیز کی تمام رپورٹنگ بند کردیں گے ۔ مظاہرے میں ےنگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹرشہزاد آغا،ڈاکٹر منان و دیگر نے کہا کہ ےنگ ڈاکٹر ز ملازمین کا بھرپور ساتھ دیں گے اور پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج میں شامل ہوں گے مظاہرین میں اعجاز کھوسہ ،محسن نتکانی ،رضوان اللہ ،میاں عامر کریم ،خبیب احمدانی ،عطااللہ ساجد،محمد شفیع ،محمد فیاض ،رفیع بلال ،اللہ یارراشد،چوہدری نعیم ،مہر امجد کلیم ،شاہ زمان کے علاوہ کثیر تعداد میں ملازمین نے شرکت کی ۔