میرپورساکرو:تنخواہیں اورالاؤنس نہ ملنے پرٹاؤن کمیٹی کے ملازمین کابازؤں پرسیاہ پٹیاں باندھ کراحتجاج

میرپورساکرو،باغی ٹی وی (نامہ نگارقادرنواز کلوئی)ضلع ٹھٹھہ کی تحصیل میرپورساکرومیں ٹاؤن کمیٹی کے ملازمین نے بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کرشاہ لطیف لیبر یونین کے رہنما کامریڈ ابراہیم شورو، طالب چانڈیو ،میر علی بلوچ جئے سندھ محاذ کے مرتضی لاشاری ،شاہجہان منگی، عبدالرحیم خاصخیلی ،نجیب بلوچ اور دیگرکی زیرقیادت میں ایڈمنسٹریٹرٹاؤن کمیٹی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرین کاکہنا تھا کہ ٹاؤن کمیٹی ایڈمنسٹریٹر الطاف بھٹی کام کرنے کے باوجود ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کرکے اپنی جیبیں بھر رہا ہے ،نہ ہی کوئی الاؤنس دیا جارہاہے بلکہ دس ہزار روپے ہرملازم کی تنخواہ میں سے کٹوتی کررہاہے۔ ملازمین کاکہنا تھا کہ ایڈمنسٹریٹرکی کرپشن اور دھونس دھاندلی پرہم کئی باراحتجاج کرچکے ہیں،لیکن اس پراحتجاج کاکوئی اثرنہیں ہوا،ملازمین کاکہنا تھاکہ ٹاؤن کمیٹی میں صفائی ستھرائی کاکام بھی ہم کرتے ہیں ،ظلم اورناانصافی بھی ہمارے ساتھ کی جارہی ہے، ملازمین نے ایڈمنسٹریٹرالطاف بھٹی کے خلاف شدید نعرے بازی کی اورکہاکہ الطاف بھٹی کوہٹاؤ ،ساکروبچاؤ ،ملازمین کے احتجاج کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثرہوئی اورمسافروں کے ساتھ گڈزٹرانسپورٹ کو بھی مشکلات کا سامنا کرناپڑااور گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں،احتجاجی ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔

Leave a reply