کوئٹہ:گستاخی کے عمل کو آزادی اظہار رائے کا نام نہیں دیاجاسکتا ہے -سالار خان کاکڑ

مغرب سمجھتا ہے کہ دنیا میں اس کا فکری مورچہ کمزور ہورہاہے تو ایسے اوچھے ہتکنڈوں کا سہارا لیکر مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچاتا ہے

کوئٹہ، باغی ٹی وی ( نامہ نگار زبیرخان آکاخیل) گستاخی کے عمل کو آزادی اظہار رائے کا نام نہیں دیاجاسکتا ہے -سالار خان کاکڑ
تفصیل کے مطابق سویڈن میں قرآن مجید کی بےحرمتی پر پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، احتجاج میں پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی جنرل سیکرٹری سالار خان کاکڑ نے کہا کہ سویڈن میں حکومتی سطح پر قرآن مجید کی بےحرمتی کرکے مسلمانوں کے جزبات کو مجروح کیا ہے، قرآن مجید کے ساتھ جو گستاخی کے عمل کا ارتکاب کیاگیاہے یہ انکی فکری تنگ نظری پر دلالت کرتاہے،سویڈن میں جس گھناؤنے عمل کا ارتکاب کیا گیا ہے یہ پوری دنیا کے امن کو سبوتاژ کرنے کے مترادف عمل ہے ، اسلام نے پوری انسانیت کو امن کا پیغام دیا ہے .
گستاخی کے عمل کو آزادی اظہار رائے کا نام نہیں دیاجاسکتا ہے ، یہ دو تھیوریوں کی کشمکش ہے ، لبرل سمجھتا ہے کہ دنیا میں میرا فکری مورچہ کمزور ہورہاہے تو ایسے اوچھے ہتکنڈوں کا سہارا لیکر مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچاتا ہے ، کیونکہ لبرل کو بخوبی معلوم ہے کہ دنیا میں وہ فکری طور پر ناکام ہوچکے ہیں اس لئے وہ اس جیسے عمل کو کر گزرتے ہیں
سالار خان نے مزید کہا کہ ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ سویڈن سےسفارتی تعلقات کو ختم کرے ،ڈسٹرکٹ کوئٹہ صدر رحیم کاکڑ ۔ غفار خان کاکڑ۔ عالم خان ۔صفیہ کاکڑ سمیع اللہ دمڑ ، لیاقت لہڑی آصف ترین ملک فیصل کلثوم پانئزی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مسلمانوں کو اپنے پیاری کتاب قرآن مجید پراپنا سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فی الحال سویڈن سفیر کو ملک بدر کیا جائے-

Leave a reply