کندھ کوٹ،باغی ٹی وی(نامہ نگار)کشمورمیں جماعت اسلامی کی جانب سے بڑھتی ہوئی بدامنی ڈکیتی اغوا برائے تاوان کیخلاف احتجاجی ریلی
تفصیل کے مطابق کشمور میں جماعت اسلامی کی جانب سے بڑھتی ہوئی بدامنی ڈکیتی اغوا برائے تاوان کیخلاف ریلی نکالی گئی،ریلی نادرا چوک سے شروع ہو کر مسلم بازار، لچھمی چوک،شاہی بازار سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ریلی میں کارکنوں اور طلباء کی بڑی تعداد شریک ہے اس موقع پر رہنماؤں کاکہنا تھا کہ کشمور شہر اور گردونواح میں بڑھتی ہوئی چوری ڈکیتی اغوا برائے تاوان کی وارداتوں سے شہری پریشان ہیں اور ضلع بھر سے 1 ماہ کے دوران 26 کے قریب افراد اغوا ہو چکے ہیں اور 100 سے زائد ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ عام شہری عدم تحفظ کا شکار ہے اور پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے ریلی کے شرکاء نے سندھ حکومت آئی جی سندھ سمیت اعلی حکام سے نوٹس لیکر شہریوں کو تحفظ دینے کے لیے عملی اقدمات کرنے کا مطالبہ کیا ہے

Shares: