مزید دیکھیں

مقبول

چچا نے بھتیجی، بھائی نے بہن کی جان لے لی

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہو رمیں دو افسوسناک واقعات...

سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا، عمر ایوب، علیمہ خان کی طلبی

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں...

شہری کی غیر قانونی حراست،اسلام آباد ہائیکورٹ نےآئی جی کو کیا طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہری علی محمد کو مبینہ...

دو لاپتہ افراد گھر پہنچ گئے، عدالت نے درخواست نمٹا دی

سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ شہریوں کی بازیابی سے...

احتجاج، سڑکوں پر رش، پی آئی اے نے مسافروں کو اہم پیغام دے دیا

احتجاج، سڑکوں پر رش، پی آئی اے نے مسافروں کو اہم پیغام دے دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں جاری احتجاج کے پیش نظر پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے نے مسافروں کے لئے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں

کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں ٹریفک اور رش کی صورتحال کی وجہ سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پروازیں بروقت روانہ ہوں گی لہذا مسافروں سے گزارش ہے کہ وقت نکال کر ائیرپورٹ کیلئے روانہ ہوں گی.پروازوں سے متعلق بروقت معلومات کیلئے پی آئی اے کال سینٹر سے رجوع کریں

دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ سڑکوں کی بندش کی وجہ سے بروقت پہنچنا مشکل ہے کیونکہ کہاں سے روڈ بند ہو کچھ نہیں پتہ چلتا، اگر وقت سے پہلے بھی نکلیں تو ایک ایک مقام پر ٹریفک جام میں دو دو گھنٹے لگ جاتے ہیں، پی آئی اے کو پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی کرنی چاہئے اور مسافروں کا خیال رکھنا چاہئے

تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی گرفتاری کے بعد گزشتہ روز سے ملک میں احتجاج جاری ہے لاہورکے 14 مقامات ٹریفک کے لیے بند ہیں چونگی امرسد ٹریفک کے لیے بند ہے، بھٹہ چوک، شاہکام چوک،مند پلی رائیونڈ بھی ٹریفک کے لیے بند ہے، یتیم خانہ چوک، خیابان چوک بھی ٹریفک کے لیے بند ہے شاہ پور کانجراں کے مقام پر ٹریفک سست رووی کا شکارہے شاہدرہ موڑ، امامیہ کالونی پھاٹک بھی ٹریفک کے لیے بند ہے منڈالا روڈ، نیوشادباغ چوک، کرول گھاٹی اور ا سکیم موڑ بھی ٹریفک کے لیے بند ہے

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan