یورپ کے مختلف شہروں میں اسرائیل کے مظالم کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔
الجزیرہ کے مطابق بارسلونا اور میڈرڈ میں مظاہرے کئی ہفتے پہلے شیڈول تھے جبکہ روم اور لزبن میں احتجاج کی کال اسرائیلی فوج کی جانب سے گلوبل صمود فلوٹیلا روکنے اور 450 سے زائد کارکنوں کی گرفتاری کے بعد دی گئی۔ گرفتار افراد میں 40 ہسپانوی اور بارسلونا کے سابق میئر بھی شامل ہیں۔بارسلونا پولیس کے مطابق صرف آج کے مظاہرے میں 70 ہزار افراد شریک ہوئے۔ مظاہرین فلسطینی پرچم اور بینرز اُٹھائے نعرے لگا رہے تھے نسل کشی بند کرو، غزہ مجھے دکھ دیتا ہے۔
روم میں مقامی یونینز اور طلبہ کے ساتھ مارچ جاری ہے، جبکہ لندن کے ٹرافلگر اسکوائر میں پولیس نے 175 افراد کو گرفتار کر لیا۔ مظاہرین فلسطین ایکشن گروپ پر پابندی کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ڈبلن میں بھی ہزاروں افراد سڑکوں پر نکلے اور حکومت سے اسرائیل پر پابندیاں لگانے کا مطالبہ کیا۔ آئرش میڈیا کے مطابق اسرائیل نے فلوٹیلا روکنے کے بعد 16 آئرش شہری بھی گرفتار کیے ہیں۔یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں بھی احتجاج جاری ہے۔
برطانیہ میں کوویڈ کی دو نئی اقسام کے پھیلاؤ میں تیزی
وزیراعظم ملائیشیا کے سرکاری دورے پر کل روانہ ہوں گے
تھرپار میں بھارتی فوج کا جانوروں پرظلم، بکریاں ہلاک اور زخمی
حماس تاخیر کرے تو شرائط ختم کر دوں گا،ٹرمپ کی پھر دھمکی