بھارتی حکومت نے احتجاجی مظاہرے کرنے مقبوضہ لداخ کے رہنما سونم وانگ چک کو گرفتار کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مودی حکومت نے مقبوضہ لداخ کے رہنما سونم وانگ چک کو اشتعال انگیزی کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔بھارتی مقبوضہ لداخ کو ریاستی حیثیت دینے کے لیے نوجوانوں)کے مظاہروں کے بعد وہاں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ مقبوضہ لداخ میں گزشتہ دنوں جین زی (نوجوانوں) کے مظاہروں میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔مودی حکومت نے اگست 2019 میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرکے مقبوضہ وادی کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا تھا۔
دریں اثنا پاکستان کے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اس ساری صورتحال (مقبوضہ لداخ) پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔ ترجمان نے کہا یہ واقعات عکاسی کرتے ہیں کہ بھارتی حکام احتجاج دبانے کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔
شازیہ مری نے مریم نواز کے بیانات کو تنگ نظر ، تفرقہ پیدا کرنے والا قرار دے دیا