صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کورونا کا شکار
لاہور:صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کورونا کا شکار،اطلاعات کے مطابق مہلک کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کوکوروناہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق شہر میں کورونااور ڈینگی کا مل کروار جاری ہے،کورونا کے کیسز میں اچانک اضافے نے پانچویں لہر کے خدشات بڑھا دیئے،صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کوکوروناہوگیا۔ڈاکٹریاسمین راشدکاکوروناٹیسٹ مثبت آیاہے،ڈاکٹر یاسمین راشد نے آج ہی اجلاس کی صدارت بھی کی،
ادھر اس حوالے سے مزید معلوم ہوا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے اجلاس کے دوران ماسک اتار رکھا تھا،اجلاس میں چیف سیکرٹری اورڈی سی بھی بغیر ماسک پہنے موجود تھے،صوبائی وزیرصحت نےاپنےگھرمیں قرنطینہ کرلیا۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ بیٹے کا امریکا پہنچنے پر کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تو اپنا بھی ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا۔ اجلاس میں شریک تمام افراد کو بھی کورونا ٹیسٹ کرانے کا کہا گیا ہے۔
کورونا کی وجہ سے گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران مزید 161 نئے کیسز رپورٹ ہوگئے اور مثبت کیسز کی شرح بھی2 فیصد تک جاپہنچی ،جبکہ ڈینگی فیور میں مبتلا ایک مریض دم توڑگیا،شہر میں ڈینگی کے19 مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
یاد رہے کہ چند دن پہلے صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال دوسری بار کورونا وائرس کا شکار ہوئے، صوبائی وزیر نے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کر کے خود کو گھر پر قرنطینہ کرتے ہوئے صحت یابی کی درخواست کی تھی ۔
دوسری طرف مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی میاں مجتبی شجاع الرحمان بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے ۔ مجتبی شجاع الرحمان نے بھی خود کو اپنے گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔