چنیوٹ: جھنگ میں سابق صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور حیات بھٹی کی گاڑی پرفائرنگ کی گئی۔
باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق موڑ منڈی کےقریب موٹر سائیکل سوار 4 افراد سابق وزیر تیمور حیات کی گاڑی پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے تاہم اس دوران سابق وزیر رائے تیمور حیات بھٹی محفوظ رہے رائے تیمور حیات بھٹی پر فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
واضح رہے کہ تیمور حیات بھٹی اگست 2018 سے جنوری 2023 تک پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے رکن رہے۔ وہ 27 اگست 2018 کو صوبائی کابینہ کے سب سے کم عمرترین رکن بن گئے جب انہیں پنجاب حکومت کے نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے لیے صوبائی وزیر مقرر کیا گیا۔ 19 جولائی 2019 کو انہیں سیاحت کا اضافی وزارتی قلمدان دیا گیا۔
غزہ پٹی میں جارحیت،یو اے ای کا تشدد کے خاتمے اور شہریوں کے تحفظ …
رائے تیمورخان بھٹی 2018 کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ پی پی 124 (جھنگ-I) سے آزاد امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ [2] انہوں نے اپنے انتخاب کے بعد پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔ 27 اگست 2018 کو انہیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی صوبائی کابینہ میں شامل کیا گیا اور انہیں پنجاب کا صوبائی وزیر برائے امور نوجوانان اور کھیل مقرر کیا گیا۔