لاہور:صوبائی وزیر لطیف نذربھی مستعفی:استعفیٰ دینے کی وجہ بھی سامنے آگئی،اطلاعات کے مطابق صوبہ پنجاب کے وزیر برائے معدنی وسائل اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف نذر نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا۔
ذرائع کے مطابق وزیرمعدنیات پنجاب لطیف نذر نے وزارت سے اپنا استعفیٰ قیادت کو بھجوا دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ لطیف نذر فیصل آباد کے ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم میں حصہ لینےکے لیے مستعفی ہوئے ہیں، لطیف نذر وزیرکی حیثیت سے ضمنی الیکشن کی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکتے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ لطیف نذرکا وزارت سے استعفےکا مقصد الیکشن کمیشن کی پابندیوں سے بچنا ہے۔خیال رہےکہ گزشتہ دنوں لطیف نذر نے وزارت سے مستعفی ہونےکا اعلان کیا تھا۔
یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل ہی لطیف نذر گجر نے اپنی وزارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا تھا ۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ میری کچھ ذاتی وجوہات ہیں جس وجہ سے وزرات سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا، اس وقت استعفے کی وجوہات کا علم نہ ہوسکا تاہم پارٹی ذرائع کے مطابق لطیف گجر ضمنی الیکشن کے لیے بھرپورکمپین چلائیں گے
یہ بھی یاد رہے کہ صوبائی وزیرداخلہ کرنل ریٹائرڈ ہاشم بھی مستعفی ہوچکے ہیں ، ان پر پارٹی کارکنان کی طرف سے سخت دباو تھا کہ بہتر انداز سے پرفارم نہیں کررہے اس لیے بہتریہی ہے کہ مستعفی ہوجائیں تاکہ کسی اور کے سپرد وزارت داخلہ کا قلمدان کرکے رانا ثنااللہ کے خلاف سخت ایکشن لیا جاسکے