اوکاڑہ : صنعتی ترقی اور مزدوروں کو سہولیات کی فراہمی تمام ممکنہ وسائل بروئے کا ر لا رہے ہیں -ڈپٹی کمشنر

چائلڈ لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر 2 صنعتی یونٹوں کے خلاف مقدمات درج

اوکاڑہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا ہے کہ صنعتی ترقی اور مزدوروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لئے ضروری ہے کہ آجر اور اجیر کے درمیان تعلقات خوشگوار ہوں ضلعی انتظامیہ مزدوروں کے حقوق کا تحفظ، انہیں صحت کی سہولیات کی فراہمی اور ان کے بچوں کی تعلیم کے لئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کا ر لا رہی ہے صنعتی کارکنوں کے بچوں کی تعلیم کے لئے صنعت کاروں کو نہ صرف متحرک کیا جائے گا بلکہ انتظامیہ اپنے وسائل کو بھی ان کی بہتری کے لئے بروئے کار لائے گی ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے چائلڈ لیبر، بانڈڈ لیبر کے قوانین پر عملد ر آمد کے سلسلہ میں کئے جانے والے اقدامات اور سوشل سیکیورٹی کارڈز کے اجراء کی صورت حال کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائر یکٹر لیبر نصیر عباس ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی عمران رشید ،ڈسٹرکٹ آفیسر آئی پی ڈبلیو ایم خالد جاوید بھٹی ،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل سیکیورٹی حسن اصغر ملک ،بھٹہ اونر ز ایسوسی ایشن کے صدر انجینئر سلمان اظہر سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا کہ ضلع میں صنعتی کارکنوں کے سوشل سیکیورٹی کارڈ ترجیحی بنیادوں پر بنانے چاہیے چائلڈ لیبر ، بانڈڈ لیبر کی شکایات پر خلاف ورزی کے مرتکب صنعتی یونٹوں کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں انہوں نے ہدایت کی کہ ضلع میں کوئی بھٹہ زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر نہ ہونا چاہیے اور خلاف ورزی کے مرتکب بھٹہ مالکان کے خلاف اقدامات کئے جائیں اس موقع پر بھٹہ اونر ز ایسوسی ایشن کے صدر انجینئر سلمان اظہر نے بھٹہ اونرز ایسو سی ایشن کی جانب سے سوشل سیکیورٹی کارڈ بنوائے جانے میں حائل مشکلات اور مسائل بتاتے ہوئے کہاکہ بھٹہ مزدوروں کے بچوں کی تعلیم اور مزدوروں کے علاج معالجہ کے لئے حکومتی پالیسی اور انتظامیہ کی ہدایات پر سو فیصد عملد رآمد کو یقینی بنایا جائے گا اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائر یکٹر لیبر نصیر عباس نے اجلاس کو بتایا کہ ضلع میں بانڈڈ لیبر کی کوئی شکایت نہ ہے چائلڈ لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر 2 صنعتی یونٹوں کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے ہیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف ایک کمیٹی بنانے کے بھی احکامات جاری کئے جو بھٹہ مزدوروں اور صنعتی کارکنوں کے بچوں کی تعلیم ان کو کتابوں اور وردی کی فراہمی کے لئے اقدامات کرے گی ۔

Leave a reply