ٹھٹھہ : سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کی فراہمی

باغی ٹی وی ٹھٹھہ(راجہ قریشی نامہ نگار)سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کی فراہمی
تفصیل کے مطابق زہرا اکیڈمی، کراچی کے زیر اہتمام اور شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے زیر انتظام اندرون سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے، اسی حوالے سے ضلع ٹھٹھہ کی 3 تحصیلوں، ٹھٹھہ، میرپورساکرو اور گھوڑا باری کے 300 سیلاب متاثرہ خاندانوں کو مکمل عزت و شرف کے ساتھ، مسالک و مکاتب، تعلقات و سفارش سے بالاتر ہوکر، استحقاق کے پیش نظر، ان کی خدمت میں امدادی سامان پیش کیا گیا۔300پیکٹ اشیائے خورد و نوش ،300 عددمچھر دانیاں ،کے پی کے اور پنجاب کے علاوہ اب تک سندھ و بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے، اسی سلسلے میں اشیائے خورد و نوش، تبرک، خیمہ جات، ترپال(سائبان) مچھر دانیاں، میڈیکل کیمپس، فراہمی آب اور ہنگامی امدادی تعاون جیسے دیگر امور میں فعالیت انجام پذیر ہورہی ہیں۔

Leave a reply