لاہور : معروف اینکر ، تجزی نگار اور کھرا سچ پروگرام کے میزبان مبشر لقمان کے خلاف تیار کی گئی سازش کا پول کھل گیا ، سازش میں شریک کرداروں نے قوم کے سامنے آگر یہ تسلیم کرلیا کہ انہیں کسی خاص شخصیت نے مبشر لقمان کی شہرت ، عزت اور شخصیت کو نقصان دینے کے لیے کسی اہم شخصیت نے ہدف دے رکھا تھا
ذرائع کے مطابق لاہور رنگ ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے سوشل میڈیا سٹار حریم شاہ اور صندل خٹک نے میزبان رائے ثاقب کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں مبشر لقمان کے جہاز تک کسی نے پہنچایا ہے، رائے ثاقب نے پوچھا کہ وہ کہ کیا مقاصد تھے تو صندل خٹک اور حریم شاہ نے تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ وہ فی الحال اس بڑی شخصیت کا نام نہیں بتاسکتیں لیکن یہ حقیقت ہےکہ مبشر لقمان کے خلاف یہ کہانی گھڑی گئی ہے اور اس کے لیے ہمیں استمعال کیا گیا
https://twitter.com/iraisaqib/status/1172202994286379009?s=12
رائے ثاقب کے سوال کے جواب میں سوشل میڈیا سٹارز نے یہ بھی تسلیم کیا کہ اسی شخصیت نے مبشر لقمان کے جہاز تک اور پھر جہاز کے اندر تک لے جانے میں مرکزی کردار ادا کیا ، جب رائے ثاقب نے پوچھا کہ کیا وہ شخصیت صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان ہیںتو دونوں سٹارز نے یہ تو تسلیلم کرلیا کہ وہ شخصیت تو ہے مگر اس کا نام لینے سے گریز کیا . رائے ثاقب نے اس موقع پر کہا کہ آپ نے غلط بیانی کی ہے تو ان سٹار ز نے یہ بھی تسلیم کرلیا
یاد رہے کہ مبشر لقمان کے جہاز سے قیمتی چیزیں چرانے والی ان سٹارز کے خلاف جب ایف آئی آر درج کرانے کی کوشش کی تو پولیس نے ٹال مٹول سے کام لینا شرو ع کردیا ، بعد ازاں پولیس حکام کے ذریعے ہی پتہ چلا کہ صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کے حکم پر ہی مقدمہ درج نہیںکیا جارہا .یہ بھی یاد رہے کہ فیاض الحسن چوہان ایک انتہائی متنازعہ شخصیت کے طور پر سامنے آرہے ہیں