سرگودھا،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر ادریس نواز چدھڑ )تھانہ ساہیوال کی حدود میں پولیس سے مزاحمت کرنیوالوں کے خلاف مقدمہ درج

ترجمان سرگودھا پولیس کے مطابق طالب علم کے ساتھ زیادتی کے ملزم کی گرفتاری کا معاملہ تھا ۔ اہل محلہ نے ملزم کی گرفتاری میں رکاوٹ ڈالی
، 15 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کے واقعہ میں 264/24 مقدمہ درج کیا گیا ۔

متعلقہ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے ریڈ کیا جس پر ملزم کے رشتہ داروں نے پولیس کیساتھ مزاحمت کی ، موبائل فونز نکال کر پولیس کو غیر ضروری الجھایا اور ملزم کو فرار کروا دیا ۔ اس غیر قانونی اقدام کے نتیجے میں مزاحمت کاروں اور ملزم کو بھگانے والوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا محمد فیصل کامران کا کہنا تھا کہ پولیس کسی بھی ایسے اوچھے ہتھکنڈے کا قانونی طور پر بھرپور جواب دے گی ۔ پولیس کی جانب سے دوران ریڈ کسی قسم کی کوئی بدتمیزی، تشدد یا توڑ پھوڑ نہیں کی گئی ۔

فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، ڈی پی او سرگودھا نے SDPO ساہیوال اور SHO ساہیوال کو متاثرہ بچے کے والدین کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں ۔

Shares: