پی ایس 9 شکارپور میں ضمنی الیکشن کے غیر حتمی غیر نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے ۔
100پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے آغا شہباز درانی 43657 ووٹ لے کر آگے ہیں،جے یو آئی کے سید رشد اللہ 4556 ووٹ لے کرپیچھے ہیں۔جبکہ تمام 178 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے آغا شہباز علی درانی 73 ہزار 554 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں،جبکہ جے یو آئی ایف کے رشد اللہ شاہ 9 ہزار 412 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔
واضح رہے حلقے میں کل پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 178 ہے ،پولنگ کاعمل شام 5بجے تک بلاتعطل جاری رہا،تمام 178 پولنگ اسٹیشنز پر سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ،54 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار دئیے گئے ،پی ایس 9 شکارپور کی نشست آغا سراج خان درانی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔








