باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ میں گریڈ 19 کے افسرمحمد شاہد الاسلام کی تعیناتی غیرقانونی قرار دے دی گئی
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈی جی شاہد الاسلام کوعہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس فیاض احمد جندران نے درخواست پرمحفوظ فیصلہ سنادیا
عدالت نے فیصلے میں کہا کہ شاہدالاسلام کے بطورڈپٹی ڈائریکٹرجنرل کیے گئے فیصلوں کو قانونی تحفظ حاصل ہوگا،شاہدالاسلام کی بطورڈپٹی ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ تعیناتی کو چیلنج کیا گیا تھا
قبل ازیں وزارت بین الصوبائی رابطہ کی اسپورٹس بورڈ میں تعیناتیاں غیرقانونی قرار دے دی گئیں تھیں،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا،عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ بھرتیوں یا تعیناتیوں کا اختیار وزارت بین الصوبائی رابطہ کے پاس نہیں،عدالت نے اسپورٹس بورڈکو وزارت کیجانب سے تعینات کیےگئے گریڈ ایک تا 19تک کے10 ملازمین فارغ کرنےکا حکم دیا
واضح رہے کہ وفاقی وزارت بین الصوبائی رابطہ نے پاکستان اسپورٹس بورڈ تشکیل دیا تھا، وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) بھی پاکستان اسپورٹس بورڈ کے رکن مقرر کیے گئے ہیں
نوٹیفکیشن کے مطابق مینیجنگ ڈائریکٹر نیشنل انجینئرنگ سروسز پاکستان (نیسپاک) یا ان کے نمائندے بورڈ کے رکن ہوں گے، ایتھلیٹک فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری بھی پاکستان اسپورٹس بورڈ کے رکن مقرر کیے گئے ہیں۔
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر، سیکرٹری اور سروسز اسپورٹس کنٹرول بورڈ کے صدر و سیکرٹری جب کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر بھی بورڈ کے رکن مقرر کیے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق معروف کاروباری شخصیت عقل کریم ڈھیڈی سمیت شفیق احمد عباسی کو بھی پاکستان اسپورٹس بورڈ کا رکن مقرر کیا گیا ہے