یچ بی ایل پی ایس ایل 2021: ٹیموں کی ٹریننگ اور میڈیا کانفرنسز کا شیڈول جاری
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2021 کا آغاز بیس فروری سے ہوگا۔ ایونٹ کی پہلی لیگ سات مارچ تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری رہے گی۔ ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل تمام ٹیمیں کوویڈ 19 پروٹوکولز کے تحت ٹریننگ سیشنز اور ورچوئل میڈیا سیشنز میں شرکت کریں گی۔
پی سی بی کے کوویڈ 19 پروٹوکولزکے تحت معزز میڈیا نمائندگان کو صرف نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقدہ ٹریننگ سیشنز کی کوریج کی اجازت ہوگی۔
پی سی بی کی جانب سے پری ٹورنامنٹ ورچوئل میڈیا سیشنز کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ ہر میچ کے اختتام پر عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کے انٹرویوز واٹس گروپ میں شیئر کردئیے جائیں گے۔ ایونٹ سے قبل منعقد کی جانے والی پریس کانفرنسز اور پوسٹ میچ ویڈیو انٹرویوز کو صرف ادارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔
تمام ٹیموں کے میڈیا منیجرز:
اسلام آباد یونائیٹڈ: زخرف خان (00923215347168)
کراچی کنگز: فیصل مرزا (00923058110110)
لاہور قلندرز: ثمین رانا (00923004355555)
ملتان سلطانز: حیدر اظہر (00923004202432)
پشاور زلمی: عبدالغفار (00923212953098)
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: نبیل ہاشمی (00923453469946)
پی سی بی کےمیڈیا منیجر عماد حمید (03018452417) نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا آپریشنز کی نگرانی کریں گے جبکہ شکیل خان (03018440284) 14 سے 20 فروری تک ان کی معاونت کے لیے وہاں موجود ہوں گے۔
اس حوالے سے ٹیموں کی ٹریننگ اور میڈیا کانفرنسز کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں تاہم ناگزیر وجوہات کی بناء پر اس شیڈول میں تبدیلی کی جاسکتی ہے۔ میڈیا نمائندگان سے گزارش ہے کہ وہ تمام ٹیموں کے میڈیا منیجرز سے رابطے میں رہیں۔
پیر، 15 فروری:
سہ پہر3 بجے: پشاور زلمی کا حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر اور نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹریننگ سیشن کا آغاز
رات 7:30 بجے: ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر اور نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹریننگ سیشنز کا آغاز
منگل، 16 فروری:
صبح 11 بجے: لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ورچوئل میڈیا سیشنز میں شرکت
سہ پہر3 بجے: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر میں ٹریننگ سیشنزکا آغاز
رات 7:30 بجے: ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر میں ٹریننگ سیشنزکا آغاز
رات 7:30 بجے: ڈی ایچ اے معین خان اکیڈمی میں کراچی کنگز کے ٹریننگ سیشن کا آغاز
بدھ، 17 فروری:
صبح 11 بجے: اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کی ورچوئل میڈیا سیشنز میں شرکت
سہ پہر3 بجے: ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر میں ٹریننگ سیشنزکا آغاز
رات 7:30 بجے: نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے مابین پریکٹس میچ
رات 7:30 بجے: ڈی ایچ اے معین خان اکیڈمی میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے مابین پریکٹس میچ
جمعرات، 18 فروری:
صبح 11 بجے: کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ورچوئل میڈیا سیشنز میں شرکت
سہ پہر3 بجے: نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں لاہور قلندرزاور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین پریکٹس میچ
رات 7:30 بجے: نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین پریکٹس میچ
رات 7:30 بجے: ڈی ایچ اے معین خان اکیڈمی میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے مابین پریکٹس میچ
جمعہ، 19 فروری (نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے پریس کانفرنس ایریا میں پی سی بی کی ممکنہ پریس کانفرنس، تفصیلات مناسب وقت پر جاری کردی جائیں گی):
سہ پہر3 بجے: پشاور زلمی،لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر میں ٹریننگ سیشنزکا آغاز
رات 7:30 بجے: نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اورکراچی کنگز کے پریکٹس سیشنزکا آغاز
رات 7:30 بجے: ڈی ایچ اے معین خان اکیڈمی میں ملتان سلطانز کے پریکٹس سیشنز کاآغاز
ٹورنامنٹ کے دوران تمام ٹیمیں نان میچ ڈیز پر اپنی ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھیں گی، اس حوالے سے ٹیموں کے میڈیا منیجرز سے رابطے میں رہیں۔
ٹاس اور میچ کے آغاز کے اوقات:
ہفتے سے جمعرات تک: ڈے میچز کا آغاز دوپہر 2 بجے ہوگا، نائٹ میچز رات 7 بجے شروع ہوں گے۔ ہرمیچ کے آغاز سے30 منٹ قبل ٹاس ہوگا۔
جمعے کو ہونے والے ڈبل ہیڈر کا پہلا میچ سہ پہر 3 بجے جبکہ دوسرا میچ رات 8 بجے شروع ہوگا۔ ہرمیچ کے آغاز سے30 منٹ قبل ٹاس ہوگا۔
میڈیا ایکریڈیشن پاسز:
میڈیا نمائندگان اپنے ایکریڈیشن پاسز 15 فروری کو صبح 10 سے شام 5 بجے تک نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر سے اپنے ایکریڈیشن پاسز وصول کرسکتے ہیں۔
تمام میڈیا نمائندگان کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ 19 فروری کو ہوگی، ٹیسٹ کے نتائج منفی آنے کی صورت میں ہی انہیں ایکریڈیشن پاس جاری کیا جائے گا