پی ایس ایل فائیو کا پہلا میچ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز فاتح قرار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل فائیو کے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد کی جانب سے دیا جانے والا 169 رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پی ایس ایل فائیو کے افتتاحی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

اسلام آباد یونائیڈ کی جانب سے منرو اور رونچی بڑا سکور بنانے کا جذبہ لیے میدان میں اترے لیکن محمد نواز نے ان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ انہوں نے اپنی ہی گیند پر کیچ لیا اور منرو کو صفر پر آؤٹ کرکے پویلین کی راہ دکھائی۔ شین واٹسن 15 رنز بنا رن آؤٹ ہوئے، احمد شہزاد کو 7 رنز پر محمد موسیٰ نے پویلین کی راہ دکھائی۔

کپتان سرفراز احمد نے 21 رنز بنائے، اعظم خان نے 33 گیندوں پر 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 59 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔محمد نواز 23 رنز بنا کر فاسٹ بولر محمد عاکف کا نشانہ بنے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے محمد موسیٰ نے 2 کھلاڑیوں کی پویلین کی راہ دکھائی، عاکف جاوید، عماد بٹ اور فہیم اشرف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد حسنین نے شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار اوورز میں صرف 25 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ دیگر گیند بازوں میں کٹنگ نے 3، سہیل خان نے دو جبکہ محمد نواز نے ایک وکٹ حاصل کی

گلیڈی ایٹرز نے اٹھارہ اعشاریہ تین اوورز میں 171 رنز بنا کر پاکستان سپر لیگ فائیو کا افتتاحی میچ اپنے نام کیا اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو تین وکٹوں سے ہرایا۔

اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 168 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی اور کوئٹہ کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دیا تھا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے ڈیوڈ ملان نے 64 رنز کی شاندار اننگز کھیلی انہیں بین کٹنگ نے پویلین کی راہ دکھائی، کولن منرو بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

لک رونچی 23 رنز بنا کر نمایاں رہے، حسین طلعت 19 رنز بنا کر محمد حسنین کی گیند پر احمد شہزاد کو کیچ دے بیٹھے، کولن انگرام 6 رنز پر وکٹ گنوا بیٹھے۔آصف علی کو 19 رنز پر محمد حسنین نے عبدالناصر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا، کپتان شاداب خان 8 رنز بنا کر چلتے بنے، فہیم اشرف 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد حسنین نے 4 کھلاڑیوں‌ کو پویلین کی راہ دکھائی، بین کٹنگ نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد نواز اور سہیل خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی.

قبل ازیں پاکستان سپر لیگ (پی سی ایل) فائیو2020 کی افتتاحی تقریب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقد کی گئی۔ پی ایس ایل کی پانچ سالہ تاریخ میں پہلی بار پاکستان میں منعقدہ افتتاحی تقریب کا آغاز قومی ترانے سے کیا گیا۔ اس دوران اسٹیڈیم کی لائٹس بند کردی گئیں تھیں اور سفید و ہری چھوٹی برقی قمقوں کی روشنی میں اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں نے احتراماً کھڑے ہوکر قومی ترانہ سنا۔ یہ منظر انتہائی روح پرور منظر پیش کررہا تھا۔

تقریب کے موقع پر نیشنل اسٹیڈیم کو بہت خوبصورت انداز میں برقی قمقوں سے سجایا گیا تھا اور فنکاروں و گلوکاروں کی پرفارمنس کے لئے وسیع و عریض اسٹیج بھی تیار کیا گیا تھا جو اسٹیڈیم میں انتہائی دلکش مناظر پیش کررہے تھے۔ اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں کی بڑی تعداد نے فنکاروں و گلوکاروں کی بہترین پرفارمنس پر دل کھول کر داد دی۔

معروف گلوکار و فنکار فخر عالم نے تقریب میں کمپیئرنگ کے فرائض انجام دئیے۔ ایونٹ کی رنگارنگ افتتاحی تقریب میں کل 350 فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ْْ افتتاحی تقریب میں شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس دوران مختلف گلوکار اپنی آواز کا جادو جگاتے رہے جبکہ دیگر فنکاروں نے بھی اپنے رقص سے تقریب کو چار چاند لگادئیے۔ نیشنل اسٹیڈیم کی فضائیں پاپ، راک، صوفی اور علاقائی موسیقی کی دھنوں میں رنگ گئی۔

ایونٹ کی رنگارنگ افتتاحی تقریب میں معروف گلوکار راحت فتح علی خان، ابرار الحق، سجاد علی، صنم ماروی، آئمہ بیگ اور سوچ بینڈ میں شامل گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ پی ایس ایل کے آفیشل ترانے میں شامل چاروں گلوکار عارف لوہار، علی عظمت، عاصم اظہر اور ہارون بھی افتتاحی تقریب میں جلوہ گر ہوئے۔ تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، حبیب بینک لمیٹڈ کے صدر اور سی ای او محمد اورنگزیب، پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی و دیگر عہدیداران سمیت پی ایس ایل فرنچائز کے مالکان، کوچز، کپتان و دیگر اہم شخصیات نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

لاہور قلندر اور ملتان سلطان کی ٹیموں کے کپتان جمعہ کو اپنے میچوں کی وجہ سے تقریب میں شرکت نہیں کر سکے۔

قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تقریب سے اپنے مختصر خطاب میں پی ایس ایل کی کامیابی کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی جبکہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے اعلان کیا کہ اگلے سال پی ایس ایل میچز پشاور میں کروائے جائیں، پی ایس ایل کی کامیابی میں ایج بی ایل سمیت دیگر اسپانسر کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ حکومت پاکستان، سندھ اور پنجاب کی حکومتوں کے تعاون کے بغیر پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں کروانا ناممکن تھا، سکیورٹی فورسز نے بھی پی ایس ایل کے انعقاد میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

Shares: