پی ایس ایل 8 ،شائقین کرکٹ ہو جائیں تیار

0
80

پی ایس ایل 8 ،شائقین کرکٹ ہو جائیں تیار

پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کا آغاز 9 فروری 2023 سے ہوگا۔ ایونٹ کے میچز لاہور، کراچی، راولپنڈی اور ملتان میں کرائے جائیں گے، 19 مارچ تک میچز ہوں گے

پی ایس ایل سیزن 8 کی ڈرافٹنگ کیلئے آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیزکے بڑے بڑے کھلاڑیوں نے اپنی دستیابی ظاہر کردی آسٹریلوی کپتان آرون فنچ پہلی بار پی ایس ایل کا حصہ بنیں گے

بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے بھی پی ایس ایل پلیئرز ڈرافٹ کے لیے رجسٹریشن کرالی ہے سری لنکا کے داسن شاناکا اور وانندو ہسارنگا بھی ڈرافٹ کے لیے رجسٹرڈ ہو گئے ہیں

شائقین کرکٹ ہو جائیں تیار، پاکستان میں پی ایس ایل 8 کا سیزن اگلے برس کے دوسرے ماہ میں شروع ہو رہا ہے،پی ایس ایل کے آٹھویں سیزن کا آغاز 9 فروری سے ہوگا پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کر دی ہیں،

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی زیر صدارت پی ایس ایل گورننگ کونسل کا اجلاس ہوا جس میں لیگ کے آئندہ سیزن کے بارے میں فیصلے کیے گئے اجلاس میں تمام چھ فرنچائزوں کےنمائندوں نےشرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ایس ایل 8 کا آغاز 9 فروری 2023 سے ہوگا۔ ایونٹ کے میچز لاہور، کراچی، راولپنڈی اور ملتان میں کرائے جائیں گے۔ ایونٹ 19 مارچ تک جاری رہے گا

پی ایس ایل سیزن 8 کی ڈرافٹنگ کیلئے آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے بڑے بڑے کھلاڑیوں نے اپنی دستیابی ظاہر کردی ہے آسٹریلوی کپتان آرون فنچ پہلی بار پی ایس ایل کا حصہ بنیں گے نیوزی لینڈ کے جمی نیشم اور مارٹن گپٹل بھی آئندہ سال ہونیوالے سیزن کیلئے دستیاب ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے کپتان نکولس پورن، انگلینڈ کے عادل رشید اور سری لنکا کے راجا پکشا بھی پاکستان سپر لیگ 8 میں حصہ لینے کے خواہشمند ہیں۔ پی ایس ایل 8 میں تمام انٹرنیشنل کھلاڑی پلاٹینم کیٹیگری کیلئے دستیاب ہوں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ تمام غیرملکی اور ملکی کھلاڑیوں کی فہرست جلد جاری کرے گا۔

بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے بھی پی ایس ایل پلیئرز ڈرافٹ کے لیے رجسٹریشن کرالی ہے۔ سری لنکا کے داسن شاناکا اور وانندو ہسارنگا بھی ڈرافٹ کے لیے رجسٹرڈ ہو گئے ہیں جب کہ انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان بھی پلیئرز ڈرافٹ میں شامل ہوں گے

Leave a reply