پی ایس ایل کے انتظامات کیلیے نگران وزیر بلدیات کی خصوصی ہدایات جاری

0
35
ibrahim hassan murad

نگران وزیر بلدیات پنجاب ابراہیم حسن مراد نے ہفتہ کے روز پی ایس ایل کے انتظامات کے لیے خصوصی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی محسن نقوی کی ہدایت پر پی ایس ایل کی کامیاب انعقاد کے لیے مثالی اقدامات کیے جائیں گے اور سٹیڈیم و گردو نواح میں صفائی یقینی بنائی جائے گی۔ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ موثر فنانشل مینجمنٹ کے ذریعے پی ایس ایل کے اخراجات کنٹرول کیے جائیں گے۔

انہوں نے لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے حکام کو ہدائت کی کہ وہ سٹیڈیم کو آنے والے راستوں پر خراب سٹریٹ لائٹس بلا تاخیردرست کرائے اور لاہور ویسٹ میجنمنٹ کمپنی کے افسران زیر تعمیر کلمہ چوک کے راستوں پر پڑا ملبہ اور کوڑا اٹھانے کے لیے ٹھوس اقدامات کریں۔ وزیر بلدیات نے لاہور پارکنگ کمپنی کے سی ای او کو ہدائت کی کہ وہ سٹیڈیم کے ارد گرد غیر قانونی پارکنگ سائٹس کا خاتمہ کرائیں۔ابراہیم حسن مراد نے ایم سی ایل اور ایل ڈبلیو ایم سی کو ہدایت کی کہ وہ میچوں کے دوران ٹریفک کی بلاتعطل روانی کے لیے ٹریفک پولیس اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر لائحہ عمل مرتب کریں اور تجاوزات کا خاتمہ کرائیں تاکہ شائقین کو سٹیڈیم تک پہنچنے میں کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی حالیہ لہر کے پیش نظر بھی محکمہ لوکل گورنمنٹ کے ادارے سیکیورٹی حکام کے ساتھ رابطے میں رہیں۔

صوبائی وزیر نے پی ایس ایل کی کامیابی کے لیے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی کاوشوں کو خراج تحسین پش کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ پنجاب حکومت کے اقدامات سے شائقین کے لیے ان شائاللہ یہ پی ایس ایل یادگار ہو گا۔ قبل ازیں وزیر بلدیات سمیت وزیر اعلیٰ کی وزارتی کمیٹی برائے پی ایس ایل کے دیگر ارکان نے ویڈیو لنک کے ذریعے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے ساتھ اجلاس بھی کیا۔ اجلاس میں نگران وزیر صحت، وزیر مواصلات اور کمشنر سمیت دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔

عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

لاہور میں خواجہ سرا کو قتل کر دیا گیا

 سارہ گِل نے پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہ

خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

Leave a reply