پی ایس ایل کی تقریب میں بھارتی ڈائریکٹر کو کیوں بلایا گیا ؟ حکومت کے دوہرے معیار پر پاکستانیوں کا احتجاج

0
77

پی ایس ایل کی تقریب میں بھارتی ڈائریکٹر کو کیوں بلایا گیا ؟ حکومت کے دوہرے معیار پر پاکستانیوں کا احتجاج

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل کی گزشتہ روز افتتاحی تقریب کراچی میں ہوئی جس میں بھارتی آرٹسٹ کو بلانے پر عوامی حلقوں نے شدید احتجاج کیا ہے

بھارتی فنکار شبرا بھردواج کی پی ایس ایل کی افتتاح تقریب میں شرکت پر پاکستانی شہریوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے ، شہریوں کا کہنا ہے کہ کیا پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی ہے جو بھارتیوں کو بلایا جا رہا ہے؟ ہمارے حکمرانوں نے کشمیریوں کا سفیر بننے کا وعدہ کیا تھا ؟ جنگ نہیں کر سکتے مگر بھارتی بُلانے سے تو باز آ سکتے ہو احتجاج کے طور پر،

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں 210 ملین خرچ ہوئے اس تقریب میں بھارتی ڈائریکٹر کو بلایا گیا تھا، بھارت نے پاکستانی فنکاروں پر پابندی عائد کر رکھی ہے وہ بھارت نہیں جا سکتے تو حکومت بھارتی فنکاروں کو پاکستان بلا کر کس کو خوش کرنا چاہتی ہے؟

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل کی تقریب میں بھارتی فنکار کو فوائد دینے اور اعلی حکام کی مراعات کو چھپانے پر کمیٹی کے اجلاس میں چہیرمین کرکٹ بورڈ کی غیر حاضری پر ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو نے کہا کہ وہ کتنی مراعات لے رہے ہیں، پی ایس ایل سے کتنا فائدہ ہوا، جس پر جواب ملا تھا کہ ہم تحریری طور پر پارلیمنٹ کو کچھ نہیں دے سکے، میں نے سپیکر کو کہا کہ پارلیمان سپریم ادارہ ہے.، تمام ادارے اس کو جوابدہ ہیں، چیئرمین پی سی بی جواب دینے نہیں آئے

پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، ایک طرف کشمیر سے یکجہتی کرتے ہیں وہاں ظلم و بربریت ہو رہی ہے پھر بھارتیوں کو بلایا جا رہا ہے اورپاکستانیوں کو پیچھے کیا جا رہا ہے، کلچر کی کچھ سرحدیں نہیں لیکن پاکستانی آرٹسٹوں کو بھارت بھیجنے کے حوالہ سے قدغنیں ہیں تو ہم بھارتیوں کو کیوں بلاتے ہیں،

دوسری جانب شہریوں نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں کرفیو پر 200 دن پورے ہو چکے ہین اور اسی روز بھارتی فنکار کو پی ایس ایل میں بلایا گیا، حکومت ایسا کیوں کر رہی ہے؟ کیا حکومت کشمیر کا کیس کمزور کرنا چاہتی ہے، جب بھارت پاکستان کی بات نہیں مانتا تو بھارتی ادارکاراؤں اور فنکاراؤں کو پاکستان کی تقریبات میں‌کیوں دعوت دی جاتی ہے، پاکستان کو دوہرا معیار ختم کرنا چاہئے ، حکمران کشمیریوں کی حمایت میں کھل کر کھڑے ہوں اور قومی تقریبات میں بھارتیوں کو بلانے سے گریز کریں.

ڈائریکٹر اور فلم ساز فرقان صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پی ایس ایل کی تقریب سے ایک تصویر لیتے ہوئے شیئر کی اور کہا کہ ”پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کیلئے بھارتی ڈائریکٹر ”شبرا بھردواج“ کو پی سی بی کی جانب سے معاوضہ دیا گیا ، ہمارے پاس یہاں مقامی لوگ موجود ہیں جوکہ اس سے بہتر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ، اور پھر آپ چاہتے ہیں کہ پاکستان کا ٹیلنٹ کام نہ ہونے کے باعث ختم نہیں ہونا چاہیے

Leave a reply