پی ایس ایل میچز کی وجہ سے سارا لاہور کیوں بند ہو جاتا ہے؟ پی سی بی جواب دے ، عدالت نے لیا نوٹس

پی ایس ایل میچز کی وجہ سے سارا لاہور کیوں بند ہو جاتا ہے؟ پی سی بی جواب دے ، عدالت نے لیا نوٹس

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے پی ایس ایل میچز کے دوران ٹریفک جام کا نوٹس لے لیا

جسٹس شاہد کریم نے لاء آفیسر کو 13 مارچ کو پی سی بی اور تمام متعلقہ حکام سے ہدایات لیکر پیش ہونے کا حکم دے دیا،عدالت نے پی سی بی اور سی ٹی او کو جوڈیشل واٹر کمیشن کیساتھ کل میٹنگ کر کے آئندہ سماعت پلان پیش کرنے کا حکم دے دیا

جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ گھنٹوں گھنٹوں ٹریفک جام رہتی ہے، جو ہزاروں شہری پہ ایس ایل میچز کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہوتے ہیں وہ اہم ہے، پی ایس ایل میچز کی وجہ سے سارا لاہور بند ہو جاتا ہے اور آلودگی بڑھ جاتی ہے، حکومت کو خیال ہی نہیں کہ کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے،

عدالت نے کہا کہ میچز کرانے کا یہ مطلب نہیں ماحولیاتی آلودگی کو نہ دیکھا جائے،جنریٹرز چلا کر کروڑوں کا ریونیو استعمال کیا جاتا ہے،

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے میچز لاہور سمیت مختلف شہروں میں ہو رہے ہیں، پی ایس ایل میچیز کے دوران سیکورٹی کے لئے مختلف شاہراہوں کو بند کیا جاتا ہے اور ٹریفک کو متبادل روٹ دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے شدید ٹریفک جام ہو جاتی ہے.

Comments are closed.