باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن 6 میں مزید 3 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آ گئے ہیں
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تینوں کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 2 ٹیموں کے مزید 3 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔پی سی بی کے مطابق تینوں کھلاڑی 10 روز تک آئسولیشن میں رہیں گے اور تینوں کھلاڑیوں نے ڈبل ہیڈر میچز میں شرکت نہیں کی۔
پی ایس ایل6 کی آرگنائزنگ کمیٹی آج ورچوئل میٹنگ کاانعقادکرےگی ، جس میں تمام ٹیموں کے مالکان اورمینجمنٹ شرکت کرے گی۔ اس سے قبل پی ایس ایل 6 میں تین کھلاڑیوں اور ایک آفیشل میں کورونا کی تصدیق ہوئی تھی ، جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے فواد احمد اور لوئس گریگری اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ٹام بینٹن شامل تھے۔ کورونا مثبت آنے کے بعد تینوں کھلاڑیوں اور فیلڈنگ کوچ کامران خان کو دس دن کے لیے فوری طور پر قرنطینہ کردیا گیا تھا
پاکستان سپر لیگ میں شریک دو ٹیموں کے مزید 3 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے کی وجہ سے غیر ملکی کھلاڑی پریشانی میں مبتلا ہو گئے جس کے بعد آرگنائزنگ کمیٹی تمام فرنچائز مالکان اور ان کی مینجمنٹ کے ساتھ آج اہم میٹنگ کرے گی
بائیو سیکیور ببل بریک ہونے کے بعد ایک سے دوسرے شہر میں میچز کے انعقاد سے وائرس پھیلنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔شائقین کرکٹ کی تعداد 50 فیصد سے کم کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے جب کہ کرکٹرز کی ہوٹل میں چہل قدمی بھی محدود کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ پی سی بی کھلاڑیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت پہلے ہی کر چکا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل سکس میں شامل کھلاڑیوں اور آفیشلز کو کورونا ویکسین لگوانے کی پیشکش کی ویکسین آج لگائی جائے گی کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ویکسین لگوانے یا نہ لگوانے کے فیصلے کا اختیار ہوگا، چیف ایگزیکٹیو پی سی بی وسیم خان نے کہا کہ پی سی بی ، کھلاڑیوں اور آفیشلز کی صحت کو بہت سنجیدگی سے لیتا، اسی لئے بائیو سیکیور ببل میں موجود تمام افراد کو ویکسین لگوانے کی پیشکش کی۔