حسن علی ایچ بی ایل پاکستان سوپر لیگ سیسزن 9 کے لئے کراچی کنگز کا حصہ بن گئے ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹریڈ کے تحت حسن علی اسلام آباد یونائیٹڈ سے کراچی کنگز منتقل ہو گئے، اس ٹریڈ میں سلور راؤنڈ کی ایک پِک بھی شامل ہے۔ تاہم کراچی کنگز کے سابق کپتان عماد وسیم اس ٹریڈ کے تحت اس سیزن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کریں گے۔ 2020 میں کراچی کنگز نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کا ٹائٹل عماد وسیم کی کپتانی میں جیتا تھا۔ اس موقع پرسلمان اقبال نے کہا کہ کراچی کنگز مینیجمنٹ عماد وسیم کی ٹیم کے لئے خدمات کو سراہتی ہے اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہے۔ حسن علی کی اسکواڈ میں شمولیت سے فاسٹ بالنگ کے شعبہ کو تقویت ملے گی۔ 94 وکٹوں کے ساتھ حسن علی پاکستان سوپر لیگ کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے دوسرے بالر ہیں۔ سلمان اقبال نے مزید کہا کہ
کنگز اسکواڈ ایک ری بلڈنگ پراسیس سےگزر رہا ہے اور یہ ٹریڈ اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے، اس بار کراچی کنگز فینز کو ٹیم ایک نئے روپ اور نئی توانائیوں کے ساتھ نظر آئے گی،انہوں نے بتایا کہ عماد وسیم کی کراچی کنگز کے لئے بے شمار خدمات ہیں جن کو یہ فرینچائز نا صرف سراہتی ہے بلکہ ان کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی اور
حسن علی کی شکل میں کراچی کنگز کو ایک تجربہ کار فاسٹ بالر میسر ہوگا جو کہ جاری ری اسٹارٹ اور ری بلڈنگ پراسیس میں اہم کردار ثابت ہوں گا.
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved