پاکستان سپر لیگ سیزن 6 سے قبل پشاور زلمی کی سرگرمیاں شروع
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن 6 سے قبل پشاورزلمی کی سرگرمیاں شروع ہو گئی ہیں
پشاور زلمی اپنا فیشن برینڈ لانچ کرنے والی پی ایس ایل کی پہلی فرنچائز بن گئی ، پشاور زلمی کے کرکٹرز کی فیشن برینڈ کے ساتھ ماڈلنگ ، حیدر علی سرپرائز سے خوش نظر آئے
میڈیا اور برانڈ ویلیو کے لحاظ سے پاکستان سپر لیگ کی نمبر فرنچائز پشاور زلمی نے پی ایس ایل چھ سے قبل اپنی سرگرمیوں کا آغاز کردیا پشاور زلمی اپنا فیشن برینڈ لانچ کرنے والی پی ایس ایل کی پہلی فرنچائز بن گئی
https://twitter.com/BaaghiTV/status/1351064011064930305
پشاور زلمی کے نوجوان کرکٹرز نے فیشن برینڈ کی لانچنگ پر خوشی کا اظہار کیا. حیدر علی کو سرپرائز کے طور پر پہلی شرٹ پہنچائی گئی جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا کامران اکمل کو بھی شرٹس پہنچائی گئی جس کے بعد انہوں نے فٹنس ورک آؤٹ کرتے ہوئے زلمی فیشن برینڈ کی شرٹس زیب تن کی اس کے علاوہ دیگر کرکٹرز نے بھی مارخور شرٹ پہن کر ماڈلنگ کی.
معروف ماڈل اور ٹی وی فلم کے اداکار علی رحمان خان نے زلمی فیشن برینڈ کے لئے خصوصی فوٹو سیشن اور شوٹ کروایا جس کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر خوب پزیرائی مل رہی ہے ،معروف فیشن فوٹوگرافر محسن خاور نے زلمی فیشن برینڈ کے لئے علی رحمان خان کے ساتھ فیشن شوٹ شوٹ کروایا