پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ پی ایس ایل ایڈیشن 10 کے میچز کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہو گی۔

باغی ٹی وی کے مطابق پی سی بی اعلامیے میں کہا گیا کہ ٹکٹ سہ پہر 3 بجے آن لائن دستیاب ہوں گے جبکہ فزیکل ٹکٹوں کی فروخت 7 اپریل سے نجی کوریئر سینٹرز پر شروع ہو جائے گی۔آن لائن بک کی گئی ٹکٹیں نجی کوریئر کے مقرر کردہ پک اپ مراکز سے حاصل کی جا سکیں گی، پاکستان سپر لیگ چار شہروں راولپنڈی، کراچی، لاہور اور ملتان میں کھیلی جائے گی۔

یاد رہے کہ پی ایس ا یل کا فائنل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 18 مئی کو کھیلا جائے گا، پی ا یس ایل کے چاروں وینیوز کیلئے عام ٹکٹ کی قیمت 650 روپے مقرر کی گئی ہے۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان افتتاحی میچ کے ٹکٹ 1000 روپے سے 8500 روپے تک میں دستیاب ہوں گے۔

وی آئی پی کالج تلہ گنگ کی گولڈ میڈلسٹ طالبات کے اعزاز میں تقریب

پنجاب پولیس کا کچے میں سرچ آپریشن، ڈاکوؤں کے 2 سہولت کارگرفتار

پنجاب پولیس کا کچے میں سرچ آپریشن، ڈاکوؤں کے 2 سہولت کارگرفتار

کراچی،حادثات میں دو بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

Shares: