چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل گیارہ 26 مارچ سے شروع ہوگا اور ایونٹ کا فائنل 3 مئی کو کھیلا جائے گا۔
نیویارک میں پی ایس ایل روڈ شو کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 2 نئی ٹیموں کی بولی جمع کرانے کی تاریخ 22 دسمبر ہے جبکہ اس سے قبل 15 دسمبر تھی۔چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ہم یہاں اسی لئے موجود ہیں کہ لیگ کو بہتر سے بہترین بنانا ہے، ، میرا ویژن پی ایس ایل کو نمبر ون لیگ بنانا ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ اس لیگ کی بہتری کیلئے جو کچھ کر سکتے ہیں وہ کریں گے، ہم کرکٹ ڈیولپمنٹ پر بھی بہت پیسہ لگا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو جو بھی معلومات چاہئیں وہ سلمان نصیر سے ملاقات کرسکتے ہیں، ٹیموں کی بڈنگ کا سارا عمل شفاف طریقے سے کیا جائے گا جبکہ 2 نئی ٹیموں کی بڈنگ اوپن اور براہ راست نشر کی جائے گی۔
محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو انعامات دینے سے اُن کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی ایس ایل کے آرگنائزر مل کر کام کر رہے ہیں، ملک میں بہت با صلاحیت کرکٹرز موجود ہیں، پی سی بی اور پی ایس ایل کی انتظامیہ کرکٹ کی بہتری کیلئے کام کررہی ہیں۔








