پی ایس ایل سکس، شائقین کرکٹ کے لئے اچھی خبر آ گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل سکس ،شائقین کی اسٹیڈیم آمد کے لیے ایس اوپیز کی تیاری کا کام جاری ہے

اسٹیڈیم میں دوسیٹین چھوڑ کرایک سیٹ پر تماشائی بیٹھیں گے ،قذافی اسٹیڈیم میں تقریبا سات ہزار شائقین ہر میچ دیکھیں گے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آٹھ ہزار کے لگ بھگ شائقین میچ سے اندوز ہوسکیں گے

ایک ہی خاندان کے افراد کو بغیر وقفے کے ساتھ مل کر بیٹھنے کی اجازت ہوگی اسٹیڈیم داخلے کے وقت شائقین کا ٹمپریچر چیک کیا جائے گا اسٹیڈیم کے اندر یا باہر کھانے پینے کی اشیا سٹالز نہیں لگائے جائیں گے

اسٹیڈیم آنے والے شائقین کے لیے ماسک پہننا لازمی ہوگا حکومت کی جانب سے باضابطہ اجازت ملنے کے ٹکٹوں کی فروخت کا شیڈول جاری کیا جائے گا

پی سی بی نے فینز کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت کے لیے حکومت سے رابطہ کیا ہے، این سی او سی کی جانب سے اجازت ملنے پر ٹکٹوں کی قیمتوں اور فروخت کے شیڈول بتایا جائے گا۔

Shares: