کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کرلیا،انڈیکس مسلسل بلندی کی جانب سفر کررہا ہے۔
گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے پہلے دن ٹریڈنگ کے دوران پی ایس ایکس 100 انڈیکس 704 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 48 ہزار 196 کی بلند ترین سطح پر بند ہواآج منگل کے روز کاروباری ہفتے کے دوسرے دن 100 انڈیکس میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس ایک لاکھ 49 ہزار 500 کی سطح عبور کرگیاکاروبار کے دوران انڈیکس میں مزید تیزی دیکھنے میں آئی اور 100 انڈیکس ایک لاکھ 50 ہزار کا سنگ میل عبور کرگیا،100 انڈیکس 2 سال میں 110000 پوائنٹس بڑھا ہےپاکستان اسٹاک ایکس چینج میں 1574پوائنٹس کی بڑی تیزی کے ساتھ کاروبار کا اختتام ہوا، ہنڈریڈ انڈیکس بڑھ کر 1لاکھ 49ہزار 770پوائنٹس کی نئی بلند سطح پر بند ہوا۔