پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ، انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ ، 49 ہزار کی نفسیاتی حد کو چھو لیا –
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 602 پوائنٹس کا اضافہ،ہواجس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ ، 49 ہزار37 کی سطح پر پہنچ گیا،گزشتہ،روز،کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 500 سے زائد پوائنٹس بڑھ کر نمایاں سطح پر ٹریڈ کرتا رہا اور یوں مندی کے بعد ایک بار پھر امید کی کرن دکھائی دی۔
پیر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج دباؤ کا شکار رہی تھی اور منافع سمیٹنے کے رجحان نے مارکیٹ کو نیچے دھکیل دیا تھا، اس دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 677 پوائنٹس کمی کے بعد 148,815 پر بند ہوا، جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں کمی دیکھنے میں آئی تھی۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ہو گئی ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 6 پیسے کی کمی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے 80 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔