پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج ایک ہزار 704 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 48 ہزار 196 کی بلند ترین سطح پر بند ہوا ہے۔
آج بلند ترین سطح پر کاروبار کا اختتام کرنے سے قبل انڈیکس نے کاروباری دن میں اپنی نئی بلند ترین سطح ایک لاکھ 48 ہزار 395 بنائی ہےبازار میں آج 61 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 39 ارب روپے سے زائد رہی،مارکیٹ کیپٹلائزیشن 169 ارب روپے بڑھ کر 17 ہزار 639 ارب روپے ہوگئی ہے،گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔
ادھرسونے کی قیمت مسلسل چھ دن کمی کے بعد ایک بار پھر بڑھ گئی ہےسونے کے فی تولہ نرخ میں 1500 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 57 ہزار 700 روپے کا ہو گیا ہےدس گرام سونا بھی مزید 1286 روپے مہنگا ہو نے سے 3 لاکھ 6 ہزار 670 روپے کی سطح پر آ گیا ہے،بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ میں 15 ڈالر اضافہ ہواہے جس کے بعد فی اونس سونا 3350 ڈالر کا ہو گیا ہے،تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4ہزار 031روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 455روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔