کراچی: آج ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1100 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
باغی ٹی وی: آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1100 روپے کی کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 74 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 35 ہزار 254 روپے ہو گئی،اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں 11 ڈالرز کی کمی کے بعد سونا فی اونس 2 ہزار 642 ڈالرز ہو گیا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 980 پوائنٹس اضافے سے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،آج کاروبار کے آغاز سے ہی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 980 پوائنٹس کے اضافے سے 82947 کی سطح پر پہنچ گیا۔
آرٹیکل 63 اے:پی ٹی آئی کی عدالتی کارروئی سے علیحدگی
واضح رہے کہ کچھ دنوں سے پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے اور اس حوالے سے معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں سے چیدہ چیدہ آئی ایم ایف سے معاہدہ، شرح سود میں کمی اور سرمایہ کاروں کا حکومت پر اعتماد ہو سکتا ہے۔








