وزیراعظم شہبازشریف نے اڑان پاکستان پروگرام کا افتتاح کردیا
اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے اڑان پاکستان پروگرام کا افتتاح کردیا-
باغی ٹی وی: افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ،گورنر کے پی بھی شامل ہوئے، وزیراعظم کےہمراہ اسحاق ڈار، وزیرخزانہ محمداورنگزیب اور وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال بھی موجود تھے، تقریب میں اڑان پاکستان کے لوگو اور کتاب کی بھی رونمائی کی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اڑان پاکستان تقریب سے خطاب میں کہا کہ آخری نو ماہ ہم نے بہت بڑے چیلنجز کا سامنا کیا، ہم میکرو اکنا مک استحکام حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہم نے اس معاشی کامیابی کے لیے خون پسینہ بہایا، ہم 2023 میں آئی ایم ایف سے معاہدےکی سرتوڑ کوشش کررہےتھے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف اور اتحادیوں نے فیصلہ کیاکہ ہم اپنی سیاست کو قومی مفاد پرقربان کردیں گے، ہم نے فیصلہ کیا ریاست کو بچانے کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گےآئی ایم ایف کے پروگرام کو نہ ہونے کے لیے خطوط لکھے گئے تھے، یہ بات ریکارڈ کی ہے کہ خطوط میں کہا گیا کہ آئی ایم ایف معاہدہ نہ کرے، اس سےبڑی زیادتی کیا ہوسکتی ہےلیکن مالک کو منظور تھا آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری ہوئی۔
وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ، ملک میں براہ راست سرمایہ کاری تیزی کے ساتھ آرہی ہے، پاکستان کا اسٹاک ایکسچینج ریکارڈ قائم کر رہا ہے۔
وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب اڑان پاکستان کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے،کائبور اس وقت 12فیصد کے قریب ہے کائبور ریٹ نجی شعبے کے لیے بہت اہم ہے، ملک میں براہ راست سرمایہ کاری تیزی کے ساتھ آرہی ہے، پاکستان کا اسٹاک ایکسچینج ریکارڈ قائم کر رہا ہے، افراطِ زر 38 فی صد سے کم ہو کر 5 فیصد پر آگیا ہے، پاکستان اسٹاک مارکیٹ دنیا کی دوسری بڑی مارکیٹ بن گئی ہے۔
سیالکوٹ: نئے سال پر ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ پر سخت کارروائی کا اعلان
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ جب حکومت سنبھالی تو ملک دیوالیہ ہونے کے دہانے پر تھا، نوازشریف کی قیادت میں 3 ایز کے اہداف حاصل کیا، سیاسی استحکام کے ذریعے معاشی ترقی کے اہداف حاصل کیے جاسکتے ہیں، پی ڈی ایم کی حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہون سے بچایا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ اڑان پاکستان قومی ترقی کا ایک جامع پروگرام ہے، 2013 میں ن لیگ نے ملک س اندھیروں کا خاتمہ کیا، قدرت نے پاکستان کو بے پناہ وسائل سے نوازا ہے، ضروری ہے کہ ہم یکسو ہوکر آگے بڑھیں، شہبازشریف کی قیادت میں ہم معاشی استحکام کی منزل جلد حاصل کریں گے، ہم نے کامیابی سے آئی ایم ایف کا پروگرام مکمل کیا۔
دشمنوں کے لا حاصل عزائم ہر صورت ناکام ہوں گے،سرفراز بگٹی
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ آج وزیراعظم ترقی کے 5 سالہ پروگرام کے منصوبے کا آغاز کررہے ہیں، یہ منصوبہ پاکستان کو پائیدار ترقی کی راہ پر ڈالنے میں مددگار ثابت ہوگا پاکستان کو اس وقت معاشی چیلنجز درپیش ہیں، حکومت نے معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات لیے، پاکستان کو مستقل بنیادوں پر ترقی دینے کیلئے لانگ ٹرم گروتھ پر عملدرآمد ہونا چاہیے۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ جب بھی مسلم لیگ ن کی حکومت آئی ہم نے ملک کو خودمختار بنانے کی کوشش کی، ویژن 2010 اور 2025 بنایا، سیاسی عدم استحکام نے منصوبوں پر عملدرآمد نہ ہونے دیا، اب پھر ہم 5 سالہ منصوبے سے ایک پائیدار ترقی کی بنیاد رکھنے جارہے ہیں۔
سال 2025 کا نیوزی لینڈ سے آغاز، شاندار آتش بازی
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف آج ہوم گرون اکنامک ایجنڈے کا اعلان کرنے جا رہے ہیں، ہوم گرون اکنامک ایجنڈا ”میڈ ان پاکستان“ معاشی اصلاحات کا ایجنڈا ہے، ملک ڈیفالٹ سے استحکام کی طرف آیا اور اب استحکام سے ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ الحمد اللہ پاکستان کے تمام معاشی اشاریئے بہتر ہوئے ہیں، ہوم گرون ایجنڈا ایک اہم اقدام ہے، اس ایجنڈے کے تحت معاشی ترقی کا سفر طے کیا جائے گا، پاکستان کے عوام کو خوشخبریاں ملیں گی، معاشی اصلاحات کا ایجنڈا پاکستان اور پاکستان کے عوام کی ترقی کے لئے ہے۔
ریسکیو 1122 ڈیرہ غازیخان کی سالانہ کارکردگی رپورٹ
دوسری جانب وزارتِ منصوبہ بندی کے مطابق قومی اقتصادی پلان 2024ء سے 2029ء تک محیط ہو گا، 2029ء تک برآمدات کو سالانہ 60 ارب تک بڑھایا جائے گا، سالانہ آئی ٹی گریجویٹس کی تعداد میں ہزاروں افراد کا اضافہ کیا جائے گا، پاکستان کو 2035ء تک 1000 ارب ڈالرز کی معیشت کی بنیاد فراہم کی جائے گی، پروگرام میں آئی ٹی کی برآمدات، ای پاکستان، ماحولیات اور توانائی کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف آج 5 سالہ قومی اقتصادی پروگرام ’اُڑان پاکستان‘ کا اجرا کریں گے۔