پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی ، انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ ، 37 ہزار کی حد عبور کر لی-

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا ، تاہم تھوڑی دیر بعد کاروبار منفی سے مثبت زون میں چلا گیا ، 100 انڈیکس میں 1078 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 37 ہزار 81 پوائنٹس پر پہنچ گیا جبکہ گزشتہ روز ہنڈریڈ انڈیکس بڑے اضافے کیساتھ ایک لاکھ ، 35 ہزار 939 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

پیر کے روز بھی مارکیٹ نے تاریخ رقم کی تھی، جب انڈیکس 2 ہزار 203 پوائنٹس کے شاندار اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 36 ہزار 502.54 پر بند ہوا تھا، جو کہ 1.64 فیصد کا اضافہ تھا یہ اضافہ ادارہ جاتی سرمایہ کاری، بہتر معاشی اشاریوں اور سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

لاہور ائیرپورٹ کے کارگو ایریا میں خوفناک آتشزدگی

تجزیہ کاروں کے مطابق سیاسی استحکام، آئی ایم ایف پروگرام میں پیش رفت، اور زرمبادلہ ذخائر میں بہتری جیسے عوامل بھی اس تیزی کی بنیاد بنے ہیں۔ مارکیٹ ماہرین توقع کر رہے ہیں کہ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو اسٹاک ایکسچینج مزید نئی بلندیوں کو چھو سکتی ہے۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی چینی ہم منصب سے ملاقات

Shares: