پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بحالی،کاروبار کا مثبت دن رہا

انٹربینک میں آج ڈالر 15 پیسے مہنگا ہوا ہے
psx

کراچی: آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن رہا –

باغی ٹی وی: پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں مسلسل مندی کے بعد آج بحالی کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا ہے،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئےکاروباری ہفتے کا آغاز 1800 پوائنٹس اضافے سے ہوا جو کاروبار کے اختتام تک 4 ہزار 411 پوائنٹس ہوگیا-

کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 924 ہے 100 انڈیکس کاروباری دن میں ایک لاکھ 14 ہزار 189 تک گیا بازار میں 85 کروڑ 78 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 50 ارب 54 کروڑ روپے سے زائد رہی،مارکیٹ کیپٹلائزیشن 487 ارب روپے اضافے سے 14 ہزار 445 ارب روپے ہے۔

دوسری جانب آج ملک میں سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 73 ہزار 400 روپے پر برقرار ہے آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 34 ہزار 396 روپے پر برقرار ہے جبکہ عالمی بازار میں سونے کی قیمت 2 ہزار 622 ڈالرز فی اونس پر برقرار ہے۔

علاوہ ازیں انٹربینک میں آج ڈالر 15 پیسے مہنگا ہوا ہے،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 278 روپے57 پیسے ہے،انٹربینک میں ڈالرکا بھاؤ گزشتہ کاروباری روز 278 روپے 42 پیسے پر بند ہوا تھا، انٹربینک میں ڈالر آج 15 پیسے مہنگا ہوا ہے،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 17 پیسے مہنگا ہو کر 279 روپے 59 پیسے پر بند ہوا ہے۔

Comments are closed.