کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا۔
باغی ٹی وی : اسٹاک ایکسچینج کا 100انڈیکس آج 465 پوائنٹس کم ہوکر 75 ہزار 517 پر بند ہوا ہے، کاروباری دن میں 100 انڈیکس 701 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، آج انڈیکس کی بلند ترین سطح 76 ہزار 187 اور کم ترین 75 ہزار 485 رہی،بازار میں آج 44 کروڑ 60 لاکھ شیئرز کے سودےہوئے جن کی مالیت 16 ارب 40 کروڑ روپے سے زائد رہی، اس کے علاوہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 62 ارب روپے کم ہوکر 10ہزار 186 ارب روپے ہے۔
دوسری جانب نٹر بینک میں ڈالر مہنگا ہوگیا،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 9 پیسے بڑھا ہے جس کے بعد کاروبار اختتام پر ڈالر 278 روپے 30 پیسے کا ہے،گزشتہ کاروباری سیشن میں ڈالر278 روپے 21 پیسے پر بند ہوا تھا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 12 پیسے اضافے سے 279 روپے 48 پیسے کا ہے۔
مسلم لیگ ن کے صدر کیلئے 11 افراد نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے، رانا ثنااللہ
علاوہ ازیں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا ہے،آل پاکستان جیمز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت 800 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 40 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے، اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 686 روپے اضافے سے 2لاکھ6 ہزار447 روپے ہے،عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 10 ڈالر اضافے سے 2323 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے، پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر اضافے سے 2343 ڈالر فی اونس ہے۔