پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا،سونا اور ڈالر سستا

انٹربینک تبادلہ میں ڈالر کی قدر میں کمی ہوگئی
psx

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا اور 100 انڈیکس میں کمی دیکھی گئی۔

باغی ٹی وی : آج کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 1509 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 12 ہزار 414 پوائنٹس پر بند ہوا، آج کاروباری دن میں 100 انڈیکس 2 ہزار 742 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 15 ہزار 36 رہی، بازار میں آج 88 کروڑ شیئرز کے سودے 54 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 194 ارب روپے کم ہوکر 14 ہزار 251 ارب روپے ہے،جبکہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 925 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

عمران خان نے سول نافرمانی کی کال واپس لینے کا حکومتی مطالبہ مسترد کر دیا

دوسری جانب ملک بھر میں سونا سستا ہو ا فی تولہ قیمت میں 800 روپے کی کمی ہو ئی،آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 800 روپے کی کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 72 ہزار 600 روپے ہو گئی ہے،دس گرام سونے کی قیمت میں 685 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد دس گرام سونا 2 لاکھ 33 ہزار 711 روپے کا تولہ ہو گیا ہے، عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 8 ڈالر کم ہوکر 2614 ڈالر فی اونس ہے۔

اسرائیل میں اتنا دم خم نہیں،وہ حماس کا مقابلہ نہیں کرسکتا،حافظ نعیم

علاوہ ازیں انٹربینک تبادلہ میں ڈالر کی قدر میں کمی ہوگئی، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 47 پیسے پر بند ہوا، انٹربینک میں آج ڈالر 10 پیسے سستا ہوا ہے، انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 57 پیسے پر بند ہوا تھا۔

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کر دیا

Comments are closed.