پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان ،پہلی باربلند ترین سطح پر

مثبت اقتصادی خبروں کے پیش نظر اعتماد بحال ہو ررہا ہے
0
113
it

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 525 پوائنٹس اضافہ ہوا اور کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 54 ہزار261 پر بند ہوا جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔

باغی ٹی وی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس 130 پوائنٹس اضافے سے 53 ہزار 866 کی سطح پر پہنچ گیا، کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 525 پوائنٹس اضافے سے 54 ہزار 261 پر بند ہوا، 100 انڈیکس پہلی بار 54 ہزار سے اوپر بند ہوا ہے،آج 100 انڈیکس نےتاریخ کی بلند ترین سطح 54 ہزار 419 بھی رقم کی۔

انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا،سونے کی قیمت میں بھی اضافہ

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 699 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، بازار میں آج 48 کروڑ 27 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا، شیئرز بازار کےکاروبار کی مالیت 20 ارب 12کروڑ روپے سے زائد رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 72 ارب روپے بڑھ کر 7820 ارب روپے رہی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جاری ریکارڈ سازی پر سرمایہ کاروں کا کہنا ہے مثبت اقتصادی خبروں کے پیش نظر اعتماد بحال ہو ررہا ہے، توقع ہے مسقتبل میں تیزی کا یہ سلسلہ جاری رہے گا،مارکیٹ میں ریکارڈز تو بن رہے ہیں لیکن حجم بھی بڑھنا چاہیئے-

سعودی ریال اور اماراتی درہم سمیت دیگر کرنسیوں کی قدر میں اضافہ

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے ایک شاندار اور تاریخی دن رہا تھا جب کاروبار کے دوران 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ کر پہلی بار 54 ہزار کی حد عبور کرگیا تھا100 انڈیکس نے اپنی بلندی کی نئی تاریخ 54 ہزار 312 ریکارڈ کی تھی لیکن کاروباری دن کا اختتام 124 پوائنٹس کمی سے 53 ہزار 735 پر ہوا تھا۔

سعودی ریال سمیت دیگر کرنسیوں کی قیمت میں اضافہ

Leave a reply