کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں آج زبردست تیزی رہی اور انڈیکس 97 ہزار کی ریکارڈ حد عبور کرگیا،جس کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ دنیا کی دوسری بہترین اسٹاک مارکیٹ بن گئی ہے۔

باغی ٹی وی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخی بلندی پر پہنچ چکا ہے، 100 انڈیکس نے کاروباری دن میں 97 ہزار 437 کی بلند ترین سطح بنائی اور کاروبار کا اختتام 1781 پوائنٹس اضافے سے 97 ہزار 328 پرکیا بازار میں آج 96 کروڑ 99 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 35 ارب 16 کروڑ روپے سے زائد رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 196 ارب روپے بڑھ کر 12 ہزار 525 ارب روپے ہے۔

سی ای او عارف حبیب سکیورٹیز شاہد علی حبیب کے مطابق شرح میں کمی کے سبب بازار میں میوچل فنڈز کے ذریعے لیکیوڈٹی آرہی ہے، میوچل فنڈ 100 انڈیکس میں شامل کمپنیوں کی خریداری کر رہے ہیں، جس سے بازار تیز ہے-

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے امریکہ سمیت دنیا کے متعدد ترقی یافتہ ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے،دنیا بھر کے اسٹاک ایکسچینج میں پاکستان دوسرے نمبر پر براجمان ہے،ارجنٹینا پہلے، امریکن ایس اینڈ پی فائیو ہنڈریڈ تیسرے، نیسدک ہنڈریڈ انڈیکس چوتھے نمبر پر ہیں، ٹاپ ٹین میں سنگاپور پانچویں، تائیوان چھٹے نمبر پر ہیں، متحدہ عرب امارات، ملائیشیا اور کنیڈا بھی ٹاپ ٹین میں شامل ہیں، دنیا کے بہترین اسٹاک ایکسچنج میں بھارت کا گیارہوں نمبر ہے۔

Shares: