پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل نیٹ ورک جاز کی جانب سے غیر مجاز نرخ بڑھانے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
پی ٹی اے کے مطابق سوشل میڈیا پر جاز صارفین سے اضافی ٹیرف لینے کی گمراہ کن خبریں گردش کر رہی ہیں، جو درست نہیں۔اتھارٹی کا کہنا ہے کہ جاز کی جانب سے اضافی ٹیرف وصولی کی خبر بے بنیاد ہے اور اوور چارجنگ کے حوالے سے کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔پی ٹی اے کے مطابق آڈٹ مشاہدات میں جن ٹیرف ایڈجسٹمنٹس کا ذکر ہے وہ سب اتھارٹی کی منظوری سے کیے گئے، جبکہ ان تمام منظوریوں کا مستند ریکارڈ آڈٹ حکام کو تصدیق کے لیے فراہم کیا جا چکا ہے۔
پی ٹی اے نے واضح کیا کہ صارفین کے مفادات کے تحفظ کے لیے اتھارٹی آپریٹرز کے ٹیرف پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔
ڈیرہ غازی خان:انسدادِ پولیو اور ویکسینیشن مہمات کو بہتر بنانے پر زور